سی بی ایس ای بورڈ کے نتائج جاری،رشدیٰ منہاج بنیں کڈس کنگڈم اسکول کی ٹاپر
چترا(نامہ نگار)شہر کے نمایاں اسکولوں میں سے ایک،آزاد نگر میں واقع کڈس کنگڈم اسکول کی ہونہار طالبہ رشدیٰ منہاج نے سی بی ایس ای بورڈ کے دسویں کے نتائج میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
اسکول کے ڈائریکٹر محمد رحمت نے نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کہا کہ رشدیٰ ہمارے اسکول کی ممتاز طالبات میں سے ایک ہے،تمام ٹیچرز کو بھی اس سے اچھے نتائج کی توقع تھی،جن کی توقعات پر پورا اتر کر یقیناً رشدیٰ نے جہاں کڈس کنگڈم کا نام روشن کیا،وہیں کڈس فیملی کا سر فخر سے اونچا کیا ہے۔اس کے شان دار اور تابناک مستقبل کےلیے ہم دل سے دعا گو ہیں۔
رشدیٰ منہاج،تعلیمی میدان کے ساتھ ساتھ دیگر سرگرمیوں میں بھی فعال رہی ہیں۔حال ہی میں چترا ضلع کے تقریباً دوہزار طلبہ و طالبات پر مشتمل اسلامی کوئی کمپٹیشن میں رشدیٰ نے دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔
رشدیٰ کی پوری تعلیم انگریزی میڈیم سے ہونے کے باوجود اردو کا ادبی ذوق بھی رکھتی ہیں،اور وقتاً فوقتاً کچھ نہ کچھ لکھتی بھی رکھتی ہیں،تعمیر نیوز حیدرآباد کے ذریعہ منعقد تحریری مسابقے میں شرکت کرکے انعام حاصل کر چکی ہیں۔
رشدیٰ نے کہاکہ میری کامیابی میں میرے اساتذہ خاص طور پرعامر سر،طلحہ سر،وسیم سر،کاشف ابن ابدالسر،جاوید جعفری سر،محمد بن نذر سر اور والدین کی محنتوں اور دعاؤں کا ہاتھ ہے۔رشدیٰ نے آئندہ میڈیکل فیلڈ کی جانب جانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔
You Might Also Like
جامعہ رشید العلوم چترا میں طلبہ کے عربی جداری مجلے ”الرشید“ کا اجراء
عربی کے بغیر قرآن و حدیث کے درست مفہوم تک رسائی ناممکن:مفتی نذر توحید چترا(نامہ نگار)جامعہ رشید العلوم چترا،جھارکھنڈ کی...
सीडीसी पब्लिक स्कूल चारु में विज्ञान प्रदर्शनी मेला सह कलचरल प्रोग्राम का आयोजन
आज सीडीसी पब्लिक स्कूल चारु में विज्ञान प्रदर्शनी मेला सह कलचरल प्रोग्राम का आयोजन किया गया। जिसका मुख्य अतिथि श्री...
جامعہ رشید العلوم چترا میں تکمیل بخاری و قرآن کریم کے موقع پر اجلاس منعقد
فارغین علماء کے سروں پر رکھی گئی دستار،حفاظ طلبہ اور ان کے اساتذہ کو ساٹھ ہزار روپے کا تشجیعی انعام...
جامعہ رشیدالعلوم چترا کے جواں سال استاذ مفتی عمار قاسمی کا خطرناک سڑک حادثے میں انتقال
چترا(احمد بن نذر)جامعہ رشیدالعلوم چترا کے جواں سال اور مقبول ترین استاذ مفتی عمار قاسمی کا اندوہناک سڑک حادثے میں...