سی بی ایس ای کےنتائج میں میٹا کلاسز کے طلبہ و طالبات کا شان دار مظاہرہ
ڈی اے وی سیکنڈ ٹاپر ثمر سلیمانی بھی میٹا کلاسز سے
چترا(نامہ نگار)بہت کم مدت میں اپنی کامیابی کی نئی عبارت
رقم کرنے اور طلبہ میں روز بروز اپنی مقبولیت میں اضافہ کرنے والے ادارے “میٹا کلاسز” کے اسٹوڈنٹس نے اس بار بھی سی بی ایس ای کے نتائج میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ادارے کے ڈائریکٹرز کاشف ابن ابدال اور ان کے معاون جاوید جعفری نے مشترکہ طور پر بتایا کہ یہ “میٹا کلاسز” کا دوسرا سال تھا،اور لگاتار دونوں سالوں میں ادارے اور اس سے منسلک طلبہ کی کامیابی نے ہمیں نیا حوصلہ دیا ہے،وہیں طلبہ میں بھی اس انسٹی ٹیوٹ کی شناخت ایک مفید و کارآمد تعلیمی ادارے کی شکل میں ابھرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔
تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ہمارے انسٹی ٹیوٹ سے ثمر سلیمانی 94.2 فی صد نمبرات حاصل کرکے نہ صرف میٹا کلاسز میں ٹاپ کیا کیا،بلکہ چترا شہر کے معروف اسکول ڈی اے وی کی بھی سیکنڈ ٹاپر رہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ میٹا کلاسز طلبہ میں نمایاں طور کامیابی حاصل کرنے والوں میں عادل جمیل نے 92.2 فی صد، محمد ارقم 91.2 فی صد،عبدالباسط نے 72.2 فیصد،زینب حشمت نے 73.6 فی صد،نغمہ نے 67 فی صد اور ریان نے 64 فی صد امتیازی نمبرات حاصل کرکے کامیابی حاصل کی،جب کہ ان کے علاوہ دیگر طلبہ بھی اچھے نمبرات اور بہترین اوسط سے کام یاب ہوئے۔
مزید انہوں نے کہا کہ اسٹوڈنٹس کی سب سے اچھی کارکردگی حساب اور سائنس میں رہی۔ان دونوں سبجیکٹس میں ان کے نمبرات 90 سے 96% کے درمیان رہے،جو یقیناً قابلِ ستائش ہے۔
واضح ہو کہ چترا شہر کے عین وسط اور گنجان آبادی والے علاقے لیاقت علی روڈ میں واقع اس ادارے نے بہت تھوڑے عرصے میں اپنی ایک مضبوط پہچان بناکر طلبہ کو بہت تیزی کے ساتھ اپنی جانب متوجہ کیا ہے،جس میں اس کے ڈائریکٹر کاشف ابن ابدال کی علمی قابلیت،معلومات کی وسعت،دل نشیں انداز تدریس اور حسن انتظام کو خاصا دخل ہے۔اس ادارے میں سی بی ایس ای پیٹرن سے آٹھویں،نویں اور دسویں کلاس کی کوچنگ کے علاوہ NEET,JEE وغیرہ کے فاؤنڈیشن کورسز کی تعلیم کا بھی مکمل انتظام ہے،تاکہ مستقبل میں طلبہ و طالبات مقابلہ جاتی امتحانات کے قابل
ہوکر اپنے متعینہ ہدف کو حاصل کرکے اپنے خوابوں کو شرمندۂ تعبیر کر سکیں۔
You Might Also Like
جامعہ رشید العلوم چترا میں طلبہ کے عربی جداری مجلے ”الرشید“ کا اجراء
عربی کے بغیر قرآن و حدیث کے درست مفہوم تک رسائی ناممکن:مفتی نذر توحید چترا(نامہ نگار)جامعہ رشید العلوم چترا،جھارکھنڈ کی...
सीडीसी पब्लिक स्कूल चारु में विज्ञान प्रदर्शनी मेला सह कलचरल प्रोग्राम का आयोजन
आज सीडीसी पब्लिक स्कूल चारु में विज्ञान प्रदर्शनी मेला सह कलचरल प्रोग्राम का आयोजन किया गया। जिसका मुख्य अतिथि श्री...
جامعہ رشید العلوم چترا میں تکمیل بخاری و قرآن کریم کے موقع پر اجلاس منعقد
فارغین علماء کے سروں پر رکھی گئی دستار،حفاظ طلبہ اور ان کے اساتذہ کو ساٹھ ہزار روپے کا تشجیعی انعام...
جامعہ رشیدالعلوم چترا کے جواں سال استاذ مفتی عمار قاسمی کا خطرناک سڑک حادثے میں انتقال
چترا(احمد بن نذر)جامعہ رشیدالعلوم چترا کے جواں سال اور مقبول ترین استاذ مفتی عمار قاسمی کا اندوہناک سڑک حادثے میں...