آل انڈیا پیام انسانیت فورم رانچی(جھارکھنڈ )یونٹ کی طرف سے خون عطیہ کیمپ کا انعقاد


آج مؤرخہ 25 دسمبر 2024 بروز بدھ صبح گیارہ بجے سے تین بجے دوپہر تک مسجد ابوبکر لاہ فیکٹری روڈ ہندپڑی رانچی میں آل انڈیا پیام انسانیت فورم رانچی(جھارکھنڈ )یونٹ کی طرف سے خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں خاص طور پر رانچی شہر کے علماء کرام ائمہ عظام اور خطبہ حضرات نے خون کا عطیہ پیش کیا۔ مولانا دانش عبداللہ ندوی امام و خطیب مسجد ابوبکر ،مولانا جاوید ندوی امام بڑی مسجد مرکز ،مولانا عمران ندوی ذمہ دار پیام انسانیت جھارکھنڈ ،حافظ زبیر احمد امام مسجد حرا، قاری عبدالحفیظ صاحب امام مسجد پتھل کدوا، مولانا حسان ندوی امام راعین مسجد، قاری عارف حسین دھروا، ثاقب بن مفتی عتیق الرحمن قاسمی اور ان کے علاوہ سماج کے اہم لوگوں نے خون کا عطیہ پیش کیا۔ آج کے اس پروگرام کو آغاز کرتے ہوئے مولانا دانش عبداللہ ندوی کنوینر رانچی یونٹ نے آل انڈیا پیام انسانیت کے اغراض اور مقاصد کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس تحریک کے بانی حضرت مولانا سید ابوالحسن علی ندوی رحمت اللہ علیہ نے 1974 میں الہ آباد سے شروع کیا اور ملک کی سالمیت اور گنگا جمنی تہذیب کو بچانے کے لیے اور انسانوں کے اندر انسانیت پیدا کرنے اور انسانوں کا درد سمجھنے کے لیے اس تحریک کے ذریعے اس طرح کا پروگرام منعقد کیا جاتا ہے۔

مفتی طلحہ ندوی نے تحریک پیام انسانیت کے کام کی افادیت اور اہمیت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس کام کا مقصد نفرت کی اگ کو بجھانا اور محبت اور بھائی چارگی کے چراغ کو روشن کرنا ہے۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں لہو بولے گا ندیم خان اور ان کی ٹیم کا بھرپور تعاون رہا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر JHARKHAND URJA SANCHARAN NIGAM LIMITED
کے GM (F&A) جناب DEBASHIS MAHAPATRA موجود تھے۔
اور ہندپڑی تھانہ کے انچارج سنتوش کمار شرما اور چھوٹا بابو بھی اس پروگرام میں تشریف لائے تھے۔ اور اسی کے ساتھ ساتھ ماسٹر عبدالرحمن ،محمد فیروز صاحب اور مسجد ابوبکر کے صدر محمد اعجاز صاحب کا بھی بھرپور تعاون رہا، شرکائے کرام میں ڈاکٹر یونس ندوی صاحب، قاری صہیب صاحب، مولانا رضوان قاسمی ندوی، صاحب مولانا شعیب ثاقبی امام خطیب مسجد عرفات،محمد اللہ قاسمی خطیب مسجد اقراء، محمد ارشاد ،حافظ محمد فیض، حافظ محمد عدنان، محمد تنویر،مولانا عمار ندوی امام و خطیب مسجد عمرفاروق، حاجی فیروز صدر جمیعت الراعین، محمد جاوید صدر ملت پنچایت ،منور حسین عرف بھٹو صدر صوفی پنچایت ، محمد تنویر، محمدآصف ، اور اسی طرح صدر ہسپتال رانچی کی پوری ٹیم کے بے حد شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اخیر تک اس کیمپ میں اپنی بھرپور خدمات انجام دیں ۔
