Saturday, July 27, 2024
Ranchi News

میٹرک کے امتحانات کے نتائج کا اعلان: فاطمہ اکیڈمی اٹکی کا ریزلٹ صد فیصد رہا

 

فاطمہ اکیڈمی اٹکی رانچی کی طالبہ نازیہ پروین نے اس مرتبہ جھارکھنڈ اکیڈمک کونسل میں 434 نمبر  86.8فیصد مارکس حاصل کرکے اسکول ٹاپر کا تمغہ اپنے نام کیا وہیں طالبہ مبشرى اعظم اور طالبہ آشیانہ پروین نے 86.6فیصد نمبر حاصل کرکے سیکنڈ اسکول ٹاپر رہیں اور تھرڈ اسکول ٹاپر زیبا پروین نے 86فیصد نمبر حاصل کیا ۔ در حقیقت یہ بچیاں قابل مدح اور قابل جشن ہیں کیونکہ ان طالبات نے نہ صرف اسکولنگ کی کلاسز کی ہیں بلکہ عصری و دینی تعلیم حاصل کرتے ہوئے ان بچیوں نے فاطمہ اکیڈمی اور ٹیچرز اور اپنے والدین کا نام روشن کیا ہے۔فاطمہ اکیڈمی کی پرنسپل صاحبہ ڈاکٹر فاطمہ تبسّم نےبچیوں کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کامیاب ہونے والی طالبہ کو مبارک باد پیش کیا اور تمام ٹیچرز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنا قیمتی وقت طلبہ پر صرف کرکے فاطمہ اکیڈمی کا نام روشن کیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوےہمیشہ کی طرح  فاطمہ اکیڈمی کا رزلٹ صدفیصد رہا۔

Leave a Response