مدرسہ انوار صحابہ میں 22 نومبر کو ہونے والی جلسہ دستار بندی کی کامیابی کو لیکر بیٹھک
رانچی: رانچی الٰہی نگر ذاکر کالونی کے مدرسہ انوار صحابہ میں22 نومبر کو رات 8 بجے جلسہ دستاربندی کا انعقاد کیا جاے گا۔ اس کی تیاری کے لیے آج مدرسہ انوار صحابہ میں الٰہی نگر ذاکر کالونی کے مسلم دانشوروں کی ایک بیٹھک میں پروگرام کو حتمی شکل دی گئی۔ اس جلسہ میں مدرسہ میں زیر تعلیم 11 طلبہ کو حافظ کی ڈگری دی جائے گی۔ انکے سروں پر دستار فضیلت باندھی جائے گی۔ جلسہ میں رانچی کے باہر کے کئی بڑے علماء خطاب کریں گے۔ مسلمانوں میں تعلیم کو کس طرح پھیلایا جائے اس پر زور دیا جائے گا۔ جلسہ میں حضرت مولانا قاری احمد علی سورت گجرات، حضرت مولانا مفتی انور قاسمی قاضی شریعت رانچی، حضرت مولانا اکرام الحق لوہردگا، حضرت مولانا محمد سہراب کولکتہ، حضرت مولانا شعیب اختر رانچی، شعائر اسلام جناب دلخیرآبادی، شعائر اسلام جنا ب نثار دانش، شعیب اختر دیگر نے شرکت کی۔ مفتی محمد راشد اور جلسہ کا آغاز جھارکھنڈ کے مقبول قاری قرآن جناب قاری صہیب احمد کریں گے۔ پروگرام کی صدارت درجنوں مدارس کے سرپرست اور مسجد طیب کے خطیب حضرت مفتی محمد سلمان قاسمی کریں گے۔ مدرسہ کے پرنسپل قاری خورشید عالم نے بتایا کہ اس موقع پر عالمی شاعر شعبان دل خیرآبادی بھی جلسہ میں شرکت کی اجازت دی ہے۔ جلسے کی تیاریاں آج سے شروع کر دی گئی ہیں۔ اس مدرسہ کے لیے یہ پہلا جلسہ دستار بندی ہے۔ مدرسہ اور الٰہی نگر ذاکر کالونی کے لوگ اس کو لے کر کافی پرجوش ہیں۔ قاری خورشید نے کہا کہ ہم ان تمام لوگوں کو تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے مدرسہ کے لیے وقت نکال کر تشریف لائے۔ اس بیٹھک میں مولانا امان اللہ، قاری اسعد، افضل خان، محمد کلام، محمد جنید، ارشاد بھائی، محمد خورشید، حافظ خورشید، مبارک، محمد شاکر، ذاکر بھائی، معراج بھائی سمیت بہت سے معززین موجود تھے۔