Jharkhand News

مغربی بنگال میں یونیفارم سول کوڈکے خلاف ایک عظیم الشان اجلاس منعقد

Share the post

 

آج27/جولائ2023بروزجمعرات بمقام مولاعلی یوتھ سینٹر کولکاتا میں زیراہتمام جمعیت علماء مغربی بنگال حضرت مولانا صدیق اللہ چودھری صدر جمعیت علماء مغربی بنگال کی
صدارت میں یونیفارم سول کوڈکے خلاف ایک عظیم الشان اجلاس منعقد ہوا مولانا ڈاکٹر محمد اصغر مصباحی جنرل سکریٹری جمعیت علماء جھارکھنڈ مہمان اعزازی کے طور پر شریک ہوئے اور حضرت مولانا فضل الرحمن امام عیدین کولکاتا
مہمان خصوصی کی حیثیت سے شامل ہونے مختلف مذاھب کےافراداجلاس میں موجود تھے
ہندو سکھ عیسائی جین کے مذہبی پیشوا اسٹیج پر رونق افروز تھے تلاوت قرآن کریم سے اجلاس کاآغاز ہوابعدازاں علمہ اقبال کی نظم سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا پڑھاگیااس
کےبعد سارے مذہبی رہنما ؤں نے

یونیفارم سول کوڈکے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا مولانا ڈاکٹر محمد اصغر مصباحی رانچی اور مولانا فضل الرحمٰن کولکاتا نے بھی جمعیت علماء ہند کی خدمات کو سراہتے ہوئے یونیفارم سول کوڈکے خلاف اس کے اقدامات کولائق تحسین اور قابل قدر قرار دیا اخیر میں صدر اجلاس حضرت مولانا صدیق اللہ چودھری نے صدارتی خطاب فرمایا انہوں نے جمعیت علماء کوملت اسلامیہ کے لئے اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نے ہرمشکل گھڑی میں قوم وملت کے مفاد میں جورہنمائ کی ہے وہ قابل تعریف اور لائق ستائش ہے مسلمانوں کو اس کی ہرآوازپرلبیک کہنا چاہیے انہوں نے جمعیت علماء مغربی بنگال کی دعوت پر صوبہ کے کونے کونے سے اجلاس میں آۓہزاروں علماء اور جمعیت کے ذمہ داروں کوان مشکل حالات میں ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ فرمایا شرکت کے لئے تمام شرکاء کاشکریہ بھی ادا کیا خاص طور پر دیگر مذہبی رہنماؤں کاشکریہ ادا کیا مفتی عبد السلام قاسمی صاحب نے بحسن وخوبی نظامت کے فرائض انجام دیا حضرت مولانا فضل الرحمٰن کی دعاؤں پر اجلاس ختم ہوا
ڈاکٹر محمد اصغر مصباحی جنرل سکریٹری جمعیت علماء جھارکھنڈ 27/7/23

Leave a Response