رمضان اور قران کا تعلق کو سمجھنے کی
رمضان اور قران کا تعلق کو سمجھنے کی ضرورت
رانچی: آج رمضان المبارک کی پندرھویں تاریخ ہے۔ آدھا ماہ اپنی برکتوں کے ساتھ گزر چکا اور نصف ماہ باقی ہے۔ ہماری کوشش ہونی چاہئے کہ بقیہ ایام بھی پورے اہتمام سے گزاریں۔ روزہ کا اہتمام ہو، تراویح وتلاوت قران کا اہتمام ہو، ہر خیر کی طرف سبقت کی جائے اور ہر برائی وشر سے خود کو بچایا جائے۔ رمضان کے موقع پر اس بات کی ہمیں ضرور غور کرنا چاہیے کہ رمضان کا قران سے بہت گہرا تعلق ہے۔ رمضان کے مہینہ کا تعارف بھی قران میں اسی طرح کرایا گیا ہے کہ یہ وہ مہینہ ہے جس میں قرآن پاک نازل کیا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ رمضان کے مبارک موقع پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے معمولات میں سے ایک بات یہ بھی تھی کہ حضرت جبریل کے ساتھ رمضان میں نازل شدہ قران کا دور فرمایا کرتے تھے۔ رمضان اور قران کے تعلق کو اس حدیث سے بھی سمجھاجا سکتا ہے کہ رمضان اور قران دونوں کو کل قیامت کے دن بندے کیلئے سفارشی بنا کر پیش کیا جائے گا۔ رمضان کی دلیل یہ ہوگی کہ میں نے اسے کھانے پینے اور جنسی تقاضوں سے روکے رکھا۔ اور قرآن کی دلیل یہ ہوگی کہ میں نے اس رات کو سونے سے روکے رکھا اور دونوں کی سفارش بندے کے حق میں اللہ قبول فرمائیں گے۔ ہمیں بھی اس ماہ مبارک میں قرآن سے اپنے تعلق کو مضبوط سے مضبوط تر کرنا چاہئے۔ ،ایک غلط فہمی ہمارے اندر یہ پائی جاتی ہے کہ کچھ بھت تلاوت کرکے ہم سمجھتے ہیں کہ ہم نے قرآن کا حق ادا کردیا۔ جبکہ قرآن کے ترجمہ کو سمجنا، اس کے حلال و حرام کا لحاظ اور قرآن کی دعوت کو عام کرنا یہ قرآن کے بنیادی حقوق ہیں۔ اگر اب تک کوتاہی ہوئی ہو تو اب کم از کم حسن آغاز کر دیا جائے اور جملہ حقوق ہم ادا کرنے کی فکر کریں۔ اللہ کرے یہ رمضان ہماری انفرادی واجتماعی زندگی میں خوشگوار تبدیلیاں لائے۔ اور ہم رمضان کی رحمتوں اور برکتوں سے خوب بہرور ہوں۔
مولانا مفتی محمد عمران ندوی، خطیب بڑی مسجد رانچی نیز ناظم مدرسہ مظہر العلوم اربا، رانچی۔

You Might Also Like
“राजनीतिक रोटियां सेंकना बंद करें मरांडी जी, जनता के मुद्दों पर ईमानदार सहयोग करें” – आलोक कुमार दूबे
“आपदा में अवसर की राजनीति नहीं चलेगी” – कांग्रेस का बाबूलाल मरांडी पर पलटवार “स्वास्थ्य व्यवस्था पर राजनीति नहीं, समाधान...
ایس علی(شمیم علی) اقلیتی معاملات کے جانکار و سماجی خدمت گار کی شخصیت و خدمات (ڈاکٹر عبیداللہ قاسمی (700495134)
ہمارا ملک بھارت 15/ اگست 1947 کو انگریزوں کی غلامی سے آزاد ہوا اور ایک سیکولر اور جمہوری ملک قرار...
وندے ماترم کے ضروری قرار دینے کی مزمت کرتے ہیں:مفتی عبداللہ
رانچی:آل انڈیا مسلم مجلس علماء جھارکھنڈ کے قومی صدر حضرت مولانا مفتی عبداللہ ازہر قاسمی نے آج 15 فروری 2026...
وارڈ16 میں عوامی رابطہ مہم،ایسے امیدوار چنے جو آپ کے مسائل کو حل کرے:نگارتنویر &طاہر حسین
رانچی: راجدھانی رانچی کے سماجی کارکن نگار تنوینر اینڈطاہر حسین عرف سنی نے کہا ہے کہ رانچی میونسپل کارپوریشن کے...








