علم وعرفان کا ایک اور آفتاب غروب ہوا مولانا اشرف الحق رحمانی صاحب کا انتقال پر ملال
اسلم حقانی
صاحب گنج جھارکھنڈ
15/04/2024
جھارکھنڈ کی عظیم علمی شخصیت شیخ اشرف الحق صاحب رحمانی بھی چل بسے انا للہ واناالیہ راجعون
موصوف کے انتقال پر ملال سے جماعت وجمعیت کا بڑا خسارہ ہوا دیش بھر میں موصوف کے انتقال کی خبر بجلی بنکر پھیل گئی یہ خبر نہایت ہی غم واندوہ کے ساتھ سنی گئی
انکے انتقال پر ذمہ داران الفلاح نے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا واقعی حقیقی علماء دین کی بڑی کمی محسوس کی جارہی ہے موصوف بڑی بلند اخلاق کے حامل تھے انکی صلاحیت بڑی ٹھوس تھی نہایت ہی ذہین تھے مدتوں انہوں نے صحیحین کادرس دیابے شمار شاگردان مولانا کے پھیلے ہوئے ہیں
موقع پر شیخ اسلم حقانی نے بتایا کہ گذشتہ جمعہ عیادت کوگیا ہوا تھا شیخ بڑی نازک حالت میں تھے
رحمانی صاحب بڑے باغیور بڑے ہمت وحوصلہ کے مالک تھے غور طلب ہے کہ مفتی حقانی صاحب وشیخ رحمانی رحمہا اللہ کی رحلت سے
آج پورا جھارکھنڈ علمی وفقہی کےاعتبار سے یتیم ہوگیا اللہ جھارکھنڈ کو نعم البدل عطا کرے
یقینا ان کی رحلت سے جماعت وجمعیت کو عظیم نقصان ہوا ہے
مولانا رحمانی صاحب اگلوئی عبداللہ پور صاحب گنج تھے
رب العالمین انہیں غریق رحمت کرے