مجلس علماء جھارکھنڈ کی مجلس عاملہ کی اہم مشاورتی نشست کا کامیاب انعقاد.


دستور کی تجدید، تنظیمی استحکام، ضلعی کمیٹیوں کی فعالیت اور دیگر اہم امور پر غور و خوض، متعدد تجاویز منظور
اربا، رانچی.
مجلس علماء جھارکھنڈ کی مجلس عاملہ کی ایک اہم مشاورتی نشست آج بروز سنیچر مدرسہ مظہر العلوم، اربا، ضلع رانچی میں طے شدہ پروگرام کے مطابق منعقد ہوئی، جس کی صدارت مجلس علماء جھارکھنڈ کے صدر حضرت مولانا ڈاکٹر مفتی محمد سلمان قاسمی نے فرمائی.
نشست کا آغاز مجلس عاملہ کے رکن مولانا قاری محمد حسان ندوی کی تلاوتِ کلام پاک سے ہوا جب کہ مفتی محمد ابوداؤد قاسمی نے نعتیہ کلام پیش کیا.

مجلس علماء جھارکھنڈ کے جنرل سکریٹری حضرت مولانا سمیع الحق صاحب مظاہری نے تمام اراکینِ مجلس عاملہ کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا اس کے بعد انہوں نے طے شدہ ایجنڈے کے مطابق نشست کی کارروائی کو بحسن و خوبی آگے بڑھایا اور تمام امور کو نظم و ترتیب کے ساتھ زیرِ بحث لانے میں اہم کردار ادا کیا.
طے شدہ ایجنڈے کے مطابق مختلف تنظیمی، دستوری اور انتظامی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی، ارکانِ مجلس عاملہ نے اپنے اپنے خیالات اور تجاویز پیش کیں، باہمی مشاورت اور غور و خوض کے بعد درج ذیل اہم تجاویز اور فیصلے منظور کئے گئے:
1.

مجلس علماء جھارکھنڈ کے قدیم رجسٹرڈ بائی لاز اور غیر رجسٹرڈ دستورالعمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، آج کی نشست میں قانونی رہنمائی کے لئے ٹرسٹ اور سوسائٹی کے قانونی امور کے جا نکار ایڈوکیٹ شاہد انصاری اور امروز انصاری خصوصی طور پر مدعو کئے گئے تھے، دونوں حضرات نے اپنی قیمتی آرا اور قانونی معلومات پیش کیں، اس کے بعد ارکانِ مجلس عاملہ نے بھی اپنی اپنی رائے اور تجاویز پیش کیں،
بالآخر یہ تجویز منظور ہوئی کہ مستقبل قریب میں مجلس سرپرستان، مجلس شوریٰ اور مجلس عاملہ کا ایک مشترکہ اجلاس منعقد کیا جائے، جس میں بائی لاز پر مزید تفصیلی غور و خوض کے بعد اسے حتمی شکل دینے کی کوشش کی جائے،ساتھ ہی یہ بھی طے پایا کہ مجلس کے اب تک کے رجسٹرڈ بائی لاز اور غیر رجسٹرڈ دستور العمل دستور نیز متعلقہ ضوابط، قانونی ماہرین کو فراہم کئے جائیں، تاکہ وہ ان کا قانونی جائزہ لے کر اپنی رپورٹ مشترکہ اجلاس میں پیش کریں، اس رپورٹ کی روشنی میں آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے.

2۔ مجلس علماء جھارکھنڈ کے نام سے بینک اکاؤنٹ کا قیام.
مجلس کے مالیاتی امور کو منظم اور شفاف بنانے کے لئے بینک اکاؤنٹ کھولنے کے مسئلے پر غور کیا گیا اس سلسلے میں یہ طے پایا کہ چونکہ مجلس کے نام سے باضابطہ اکاؤنٹ کھولنے کے لئے بعض قانونی مراحل اور دستاویزات کی تکمیل ضروری ہے، اس لیے فی الحال صدر، جنرل سکریٹری اور خازن کے مشترکہ ناموں سے ایک جوائنٹ بینک اکاؤنٹ کھولا جائے، جسے ان تینوں میں سے کسی دو ذمہ داران کے دستخط سے آپریٹ کیا جا سکے گا.
مجلس علماء جھارکھنڈ کے نام سے باضابطہ بینک اکاؤنٹ فعال ہونے کے بعد عبوری طور پر کھولے گئے اس مشترکہ اکاؤنٹ کو بند کرکے تنظیم کے مستقل اکاؤنٹ کے ذریعے مالیاتی امور انجام دیے جائیں گے.
3۔
مجلس علماء جھارکھنڈ کی ضلعی ذیلی کمیٹیوں کی موجودہ صورتِ حال کا جائزہ لیا گیا اس سلسلے میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ جن اضلاع میں ابھی تک ذیلی کمیٹیاں تشکیل نہیں پائی ہیں، وہاں مرحلہ وار کمیٹیوں کی تشکیل کی جائے گی.
جن اضلاع میں پہلے سے کمیٹیاں قائم ہیں، ان کی مدتِ کار مکمل ہونے کے بعد حسبِ ضابطہ ازسرنو انتخاب کرایا جائے گا مزید یہ بھی طے پایا کہ ضلعی ذیلی کمیٹیوں کے لئے باقاعدہ ضوابط اور ضابطۂ انتخاب مرتب کئے جائیں، تاکہ ان کے کام کاج میں نظم و ضبط اور تنظیمی شفافیت برقرار رہے.
اسی سلسلے کی ایک اہم تجویز یہ منظور ہوئی کہ جن سات اضلاع میں فی الحال ذیلی کمیٹیاں ہیں، ان کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور انہیں مزید متحرک و فعال بنانے کے لیے مستقبل قریب میں مجلس علماء جھارکھنڈ کے مرکزی ذمہ داران اور متعلقہ ضلعی کمیٹیوں کے ارکان کا ایک مشترکہ اجلاس رانچی میں منعقد کیا جائے
4۔
مجلس سرپرستان اور مجلس شوریٰ کے ارکان کے ناموں پر بھی تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور بہ اتفاق رائے ان دونوں مجالس میں پہلے سے شامل حضرات اور تنظیمی وسعت، مشاورت اور مختلف علاقوں کی مناسب نمائندگی کو پیش نظر رکھتے ہوئے دونوں مجالس کے لئے ارکان طے گئے
ساتھ ہی یہ گنجائش بھی رکھی گئی کہ مستقبل میں جب مختلف اضلاع کی ذیلی کمیٹیاں تشکیل پائیں گی تو ان کے منتخب کو بھی حسبِ ضرورت مجلس شوریٰ میں شامل کیا جائے گا، تاکہ تنظیمی معاملات میں تمام علاقوں کی مؤثر نمائندگی یقینی بنائی جا سکے.
5۔
دیگر اہم امور کے ضمن میں صدر مجلس حضرت مولانا ڈاکٹر مفتی محمد سلمان قاسمی نے اس بات کی اطلاع دی کہ مجلس علماء جھارکھنڈ کے تنظیمی و دعوتی کاموں کو منظم کرنے، سرگرمیوں کو مربوط رکھنے اور مجلس کی کارکردگی کو بروقت عام کرنے کے مقصد سے مجلس کی باضابطہ ویب سائٹ:
www.majlisulamaJharkhand.org
تیار کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مجلس کا موبائل ایپ بھی تیار کیا گیا ہے، جس کے ذریعے تنظیمی سرگرمیوں، اعلانات، پروگراموں اور دیگر اہم معلومات کو آسانی کے ساتھ اراکین اور عوام تک پہنچایا جا سکے گا
اس اقدام کو مجلس کی تنظیمی ترقی، جدید ذرائع کے استعمال اور کاموں میں مزید نظم و شفافیت پیدا کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا گیا.
نشست میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مجلس علماء جھارکھنڈ کو ایک مضبوط، فعال اور منظم علمی و ملی تنظیم بنانے کے لئے تمام ذمہ داران باہمی تعاون، مشاورت اور اخلاص کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے. اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ تنظیمی استحکام کے لئے دستور کی پابندی، باہمی اتحاد، اجتماعی فیصلوں کا احترام اور ضلعی سطح پر سرگرمیوں کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے.
آخر میں صدر مجلس کی دعا پر نشست اختتام پذیر ہوئی.
مدرسہ مظہر العلوم، اربا،رانچی کے ناظم مفتی محمد عمران ندوی صاحب، اور مفتی وصی الرحمن ندوی صاحب نیز مدرسہ کے اساتذہ کرام و احباب نے تمام اراکینِ مجلس عاملہ کی ضیافت، خاطر تواضع اور مہمان نوازی کا بہترین انتظام کیا، ان حضرات نے جس خلوص، محبت اور حسنِ انتظام کا مظاہرہ کیا، وہ قابلِ تحسین ہے۔
مجلس علماء جھارکھنڈ ان تمام حضرات کی ممنون و مشکور ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی ان مخلصانہ خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، انہیں بہترین بدلہ نصیب فرمائے اور ان کے علم، عمل، وقت اور وسائل میں برکت عطا فرمائے۔
آج مجلس عاملہ کی اس اہم مشاورتی نشست میں
شرکت کی
ڈاکٹر مفتی محمد سلمان قاسمی(صدر)
مولانا سمیع الحق مظاہری(سکریٹری جنرل)
مولنا منصور مظاہری (نائب صدر)
مولنا انصار اللہ قاسمی (جوائنٹ سکریٹری)
مولانا غازی صلاح الدین قاسمی(خازن)
مفتی محمد انور قاسمی
مولنا ڈاکٹر طلحہ ندوی
مولنا رضوان دانش ندوی
مفتی ابو عبیدہ قاسمی
مفتی ابو داؤد قاسمی
مفتی شہاب الدین قاسمی
مفتی وصی الرحمن ندوی
مفتی عمران ندوی
مولانا شہاب الدین مظاہری
حافظ عبد العزیز پنڈری
قاری اطہر امام
مولنا عبد المنان اصلاحی
مولنا ابو الکلام آزاد
مولنا ضیاء الرحمن ندوی
مفتی عمر فاروق قاسمی لوھردگا
مولنا ڈاکٹر نسیم مظاہرین چترپور
مولنا علیم الدین مظاہری
مولانا ابو الکلام مظاہری
مولنا شعیب اختر ثاقبی








