Balumath NewsBlog

دھنوَار ریلوے اسٹیشن سے مدینہ ٹریولز کے 150 زائرین عمرہ کے لیے روانہ

Share the post

مولانا الیاس مظاہری کی زیرِ قیادت عمرہ زائرین کا قافلہ دہلی کے لیے روانہ

دھنوَار ریلوے اسٹیشن سے مدینہ ٹریولز کے 150 خوش نصیب زائرینِ عمرہ، بدھ کے روز دہلی کے لیے روانہ ہوئے۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور دیگر افراد نے ریلوے اسٹیشن پہنچ کر زائرین کو الوداع کہا اور پھولوں کے ہار پہنا کر دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا۔

اس موقع پر جھارکھنڈ، بہار اور بنگال کے ڈائریکٹر حضرت مولانا الیاس مظاہری نے نہایت عقیدت و محبت کے ساتھ یہ کلام پیش کیا:

ہجرِ غمِ سرکار میں بیمار ہیں آنکھیں
اور دیدارِ مدینہ کی طلب گار ہیں آنکھیں
اور اللہ نے آنکھیں تو عطا کی ہیں مگر
دیکھا نہیں مدینہ تو بیکار ہیں
آنکھیں

مولانا الیاس مظاہری نے اس موقع پر ملک و ملت، جھارکھنڈ و دیگر ریاستوں کی خوشحالی، امن و سلامتی، بھائی چارگی اور پوری امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

زائرینِ کرام نے مدینہ ٹریولز کی خدمات پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا الیاس مظاہری اور ان کی ٹیم جو وعدہ کرتی ہے، اسے پورا کرنے کی بھرپور کوشش کرتی ہے۔ زائرین نے مزید کہا کہ مدینہ ٹریولز کی سروس کا ریکارڈ اطمینان بخش ہے اور امید ہے کہ دورانِ عمرہ بھی تمام زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

مدینہ ٹریولز کے اس قافلے میں جھارکھنڈ، بہار، اوڈیشہ، آسام اور مغربی بنگال کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے زائرین شامل ہیں۔ مولانا الیاس مظاہری کی قیادت میں 150 زائرین راج دھنوَار ریلوے اسٹیشن سے دہلی کے لیے روانہ ہوئے، جہاں سے اگلے روز تقریباً 500 زائرینِ عمرہ مقدس سرزمین کے لیے پرواز کریں گے۔

مدینہ ٹریولز کے ڈائریکٹر حضرت مولانا الیاس مظاہری نے کہا کہ مدینہ ٹریولز کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ دیہی اور دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے عام اور متوسط طبقے کے افراد بھی آسانی اور اطمینان کے ساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کر سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ مدینہ ٹریولز کے ہر قافلے میں علماءِ کرام کی موجودگی رہتی ہے اور انہی کی رہنمائی و نگرانی میں زائرین کو مناسکِ عمرہ کی ادائیگی اور زیارات کا اہتمام کرایا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ زائرینِ کرام کے قیام کے لیے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں حرمین شریفین کے قریب معیاری ہوٹلوں کا انتظام کیا جاتا ہے۔ زائرین کو زیارات، رہائش، کھانے پینے اور دورانِ سفر دیگر ضروری سہولیات فراہم کرنے کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے، تاکہ وہ مکمل اطمینان اور یکسوئی کے ساتھ عبادات انجام دے سکیں۔

اس موقع پر مفتی منیر الدین صاحب نے کہا کہ مدینہ ٹریولز اپنی خدمات اور خدمتِ خلق کے جذبے کے باعث لوگوں میں اپنی ایک شناخت رکھتا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ عمرہ سفر کے لیے ایسی انتظامیہ کا انتخاب کریں جو زائرین کی رہنمائی، سہولیات اور خدمت کو ترجیح دے۔

اس قافلے میں دھنوَار بلاک کی گرجساران اور گلمتی پنچایت کی مکھیا اجمیری خاتون، مجاہد انصاری، مکھیا نمائندہ نسیم راہی سمیت دیگر زائرین بھی شامل تھے۔

اس موقع پر محمد مختار انصاری، قاری ضمیر الدین، حافظ اسلال، مولانا فیروز، مولانا سفیان، مولانا آفتاب، آفتاب عالم، سابق مکھیا صابر علی، محمد جبرائیل انصاری، طارق انور، ماسٹر سرفراز عالم، بابا اسلام، محمد شمشاد، حافظ ثناء اللہ سمیت بڑی تعداد میں معززین اور اہلِ علاقہ موجود تھے۔

اللہ تعالیٰ تمام زائرینِ کرام کے سفر کو آسان فرمائے، ان کا عمرہ قبول فرمائے اور انہیں خیریت و عافیت کے ساتھ اپنے گھروں کو واپس لوٹائے۔ آمین یا رب العالمین۔

Leave a Response