All India NewsBlogJharkhand NewsNews

مسلمانان ہندپر علامہ ارشدالقادری کاہے بڑااحسان

Share the post

علماء اہل سنت رانچی تاریخی قائداہل سنت کانفرنس 31/ جولائ کو رانچی اسلامی مرکزمیں

رانچی: آج الجامعۃ القادریہ اسلامی مرکز ہندپیڑھی رانچی میں محفل ذکرعلامہ ارشدالقادری کاانعقاد ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کے ناظم اعلی مولاناقطب الدین رضوی کی پہل پر اسلامی مرکز کے نائب مہتمم قاری ایوب رضوی کی صدارت اور مولاناعابدرضافیضی کی نظامت میں منعقد ہوئ جس میں قائداہل سنت کی شان میں طلبہ اسلامی مرکز نے ھدیہ منقبت پیش کیاجبکہ مولاناڈاکٹرتاج الدین رضوی، مفتی اعجازحسین مصباحی، مولانانظام الدین مصباحی، مفتی عاقب جاویدمصباحی، مولاناکلیم الدین مصباحی نے علامہ ارشدالقادری کے حیات وخدمات پر روشنی ڈالتے ہوے کہاکہ علامہ نے ہندوستان میں مدارس، مکاتب، مساجد، تنظیم، تحریک، انسٹیچیوٹ کاجال بچھادیاہے جس سے آج ہرہندوستانی اکتساب فیض کررہاہے یقینا علامہ ارشدالقادری کے مسلمانان ہندپر بڑااحسان ہے، ناظم اعلی مولانامحمدقطب الدین رضوی نے کہاکہ عالم اسلام کی عبقری شخصیت رئیس القلم قائداہل سنت حضرت علامہ ارشدالقادری قدس سرہ کے مذہبی، علمی، قلمی، ملی، معاشرتی، فکری، تصنیفی، تدریسی، تنظیمی، تحریکی خدمات جلیلہ نصف صدی سے زائد عرصے پرمحیط ہیں،

آج ملک وبیرون ملک علامہ علیہ الرحمہ کے حیات وخدمات پر صاحبان علم وفن ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کررہے ہیں ریسرچ کررہے ہیں اور علامہ کے عقیدت مند پوری دنیامیں کروڑوں ہیں، حضرت کاوصال29/ اپریل 2002 مطابق صفرالمظفر 1423 ہجری میں دوران علاج ایمس AIIMS نئ دہلی میں ہواتھا، آج دیناے سنیت علامہ علیہ الرحمہ کاپچیسواں سلورجوبلی عرس پاک منارہی ہےاس عظیم عبقری شخصیت حضورقائداہل سنت کاعرس نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ، سنی بریلوی سنٹرل کمیٹی کی نگرانی مسجدغوثیہ اسلامی مرکز کے زیرنظام، علماء اہل سنت رانچی کی قیادت وسربراہی میں 31/ جولائ 2026 بروز جمعہ بعد نماز عشاء مسجد غوثیہ اسلامی مرکزھندپیڑھی رانچی میں نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منایاجارہاہے۔ جس کے تحت قرآن خوانی، قل خوانی، تقسیم کتب دینیہ ودیگرتقریبات منعقد ہونگے۔ ۔اس مبارک موقع پر ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ اور سنی بریلوی سنٹرل کمیٹی کی جانب سے شائع ہونے والا تاریخی مجلہ”علامہ ارشدالقادری عھد سازشخصیت”مرتب مولانامحمدقطب الدین رضوی۔

اس مجلہ کی رسم اجراء کی جائیگی۔31/ جولائ اکتیس جولائ 2026 بروز جمعہ بعدنمازعشاء ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کی سرپرستی، وسنی بریلوی سنٹرل کمیٹی کی نگرانی اور مسجدغوثیہ اسلامی مرکزکے زیراھتمام بمقام مسجدغوثیہ اسلامی مرکزھندپیڑھی رانچی میں تاریخ ساز”قائداہل سنت کانفرنس” کاعظیم الشان پروگرام رکھا گیا ہے، جس میں نمونہ اسلاف، عمدۃ الصالحین، فخرالمتکلمین پیرطریقت رہبرشریعت حضرت علامہ ومولانامفتی محمدشمس الدین نوری رضوی خیلفہ حضور مفتئ اعظم ھند شیخ الحدیث دارالعلوم مسعودالعلوم اشرفیہ بہرائچ شریف اور خطیب الاسلام غازئ ملت حضرت علامہ ومولاناغلام رسول بلیاوی زیدمجدہ صدرمرکزی ادارہ شرعیہ پٹنہ، سابق ممبرآف پارلیامنٹ ،سابق ایم ایل سی، چیئرمین بہاراسٹیٹ مائینوریٹی کمیشن مہمان خصوصی ہونگے جبکہ شاعرانٹرنیشنل حضرت دلکش رانچوی، زمزم فتح پوری، امجدرضاامجد کی شرکت ہوگی،کانفرنس کی قیادت پیرطریقت حضرت مولانا سید شاہ الحاج علقمہ شبلی قادری ابوالعلائ زیب سجادہ خانقاہ مظہریہ منعمیہ رانچی وکراپ چیئرمین ادارہ شرعیہ علماءومشائخ بورڈ جھارکھنڈ فرمائینگے جبکہ صدارت مسجدغوثیہ اسلامی مرکز کے امام وخطیب مولامنہاج الدین رضوی ومولاناآفتاب ضیاقادری امام وخطیب مرکزی مسجد ڈورنڈافرمائینگے،کانفرنس وتیاریوں کی سرپرستی جناب محمدسعیدادریسی سرپرست ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ فرمارہے ہیں۔علماء اہل سنت کے مطابق کانفرنس کوکامیاب بنانے کے لیئے علماء کرام، عمائدین اور نوجوانوں پر مشتمل مختلف سب کمیٹیاں بنائی گئیں ہیں،اعلی پیمانے پر تیاریاں چل رہی ہیں، علماء کرام نے عامۃ المسلمین سے گزارش کیاہے کہ وہ 31/ جولائ 2026 کو بعد نماز عشاء اسلامی مرکزھندپیڑھی رانچی میں منعقدہ “قائداہل سنت کانفرنس” میں جوق درجوق تشریف لاکر اجروثواب کے مستحق بنیں،

آج کی مذکورہ نشست جہاں طلبہ اسلامی مرکز نے شرکت کی وہیںمیں مولانامحمد قطب الدین رضوی، مولاناڈاکٹرتاج الدین رضوی، قاری محمد ایوب، مولاناکلیم الدین مصباحی، حافظ جاویدمصباحی، مولانانظام الدین مصباحی، مولانامفتی اعجازحسین مصباحی، مولانا مسعودفریدی فیضی رانچی شہر قاضی، مولاناعباس رضوی، مولاناوارث جمال ساحل، مولامنہاج الدین رضوی، مولانا عبدالسلام رضوی، مولانامفتی عاقب جاویدمصباحی،مولاناسیدنوشاد عالم برکاتی، قاری ہاشم کمال حبیبی فیضی، مولانامفتی وسیم رضا، قاری آفتاب ضیاء، حالظ لقمان رضوی، مولاناامجدرضاامجدرانچوی، مولاناالحاج شمیم اخترحبیبی،قاری مجیب الرحمن رضوی، مولاناڈاکٹرغلام حیدرعلی، حافظ انوررضا، قاری شوکت برکاتی، مفتی مجیب اللہ مصباحی، مولاناشمشادمصباحی، مولاناقاری عابدر ضافیضی، مولانانورعالم فیضی، مولانا عسجدرضامصباحی،قاری عبداللہ رضوی، مولانا محمد حسین حبیبی، مولانااشفاق عالم، قاری تابع عالم شیدا، مولاناغلام فاروق مصباحی، مولاناعرفان احمدصادق مصباحی، مولانا شیرمحمدقادری،حافظ شاداب منظر،عقیل الرحمن، حاجی سلیم، محمدظفر، محمدگلزاراحمد، ذوالفقاراحمد، ضمیرالدین، حافظ ریحان رضا، حافظ طاہر، جاویدرضوی،حاجی سعیدکوثر، عقیل الرحمن، مولانااویس رضا، قاری نصراللہ، قاری عبداللہ خان رضوی، حافظ ارشاداحمد ودیگرحضرات شریک تھے

Leave a Response