آج ماہ ذی الحجہ کا چاند دیکھنے پر خصوصی توجہ دیں -دارالقضاء امارت شرعیہ رانچی


چاند دیکھنے کا اہتمام کرنا ہمارا دینی فریضہ ہے، کیوں کہ اس پر ہماری بہت ساری دینی عبادات کی بنیاد ہے، اس کے باوجود عام طور پر لوگ چاند دیکھنے کا اہتمام نہیں کرتے اور جو لوگ دیکھتے ہیں وہ بر وقت شہادت نہیں دیتے جس کی وجہ سے چاند کے اعلان میں تاخیر ہوتی ہے _
آج مورخہ 17 مئی 2026ء روز اتوار کو ماہ ذی قعدہ 1447ھ کی انتیس تاریخ ہے اور قمری مہینے کی انتیس تاریخ کو آئندہ مہینے کا چاند نظر آنے کا امکان رہتا ہے اس لئے آج ماہ ذی الحجہ 1447ھ کے چاند دیکھنے کا اہتمام کریں اور چاند نظر آنے پر دوسروں کو بھی دکھلائیں اور بلا تاخیر اس کی شہادت مقامی قاضی شریعت ،رؤیت ہلال کمیٹی یا ذمہ دار اہل علم کے سامنے پیش کریں ساتھ ہی مندرجہ ذیل نمبرات کے ذریعہ اطلاع بھی دیں _
مرکزی دارالقضاء امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ _
0612-2555351 – 2555014 – 2555668 – 2555280
دارالقضاء امارت شرعیہ رانچی – 9798506704 – 9835967344








