مدرسہ قاسمیہ کے طلبہ نے میٹرک میں کامیابی کا پرچم لہرایا


رانچی/کوڈرما:جھارکھنڈ اکیڈمک کونسل (جیک) کی دسویں جماعت کے بورڈ امتحان میں مدرسہ قاسمیہ خادم العلوم حسن آباد کوڈرما کے چار طلبہ نے سیکنڈ ڈویژن سے کامیابی حاصل کرکے اپنے ادارے کا نام روشن کیا ہے۔ کامیاب طلبہ میں نذیر الدین، معراج انصاری، محمد مکرم انصاری اور محمد ذاکر حسن شامل ہیں، جنہوں نے ہائی اسکول کوڈرما سے امتحان دیا تھا۔محدود وسائل کے باوجود طلبہ نے محنت اور لگن کے ساتھ یہ کامیابی حاصل کی۔ نتیجہ جاری ہوتے ہی مدرسہ کے احاطے میں خوشی کا ماحول دیکھنے کو ملا۔ اساتذہ اور انتظامیہ نے اسے طلبہ کے نظم و ضبط اور سخت محنت کا نتیجہ قرار دیا۔اس موقع پر مسلم میرج رجسٹرار کوڈرما و قاضی شریعت دارالقضاء امارت شرعیہ کوڈرما مفتی نسیم قاسمی اور مدرسہ کے قائم مقام مہتمم مولانا اختر نے طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ درست رہنمائی اور محنت سے ہر مقصد اور ہدف کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔ سرپرستوں اور مقامی لوگوں نے بھی طلبہ کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔اس وقت مدرسہ ہذا میں ڈیڑھ سو سے زائد بیرونی طلبہ زیر تعلیم ہیںجنہیں مدرسہ کی تعلیم کے ساتھ ساتھ اسکولی تعلیم میٹرک تک دی جارہی ہے ساتھ میں شعبہ کمپیوٹر بھی قائم ہے۔








