All India NewsBlogJharkhand News

دربھنگہ میں نیو جنریشن انٹرنیشنل اکیڈمی کی شاندار پلانٹ ایگزیبیشن میں زائرین کی امڈی بھیڑ

Share the post

دربھنگہ، 15 فروری 2026:

نیو جنریشن انٹرنیشنل اکیڈمی کے زیرِ اہتمام آج بتاریخ 15 فروری 2026 ایک عظیم الشان پلانٹ ایگزیبیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہر کے معززین، دانشوران اور بڑی تعداد میں خواتین و حضرات نے شرکت کی۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات نے ماحولیات کے تحفظ اور زمین کی بقا میں پودوں کے غیر معمولی کردار کو اجاگر کیا۔


نمائش میں مختلف اقسام کے پودے پیش کیے گئے۔ نرسری سے لے کر ساتویں جماعت تک کے طلبہ و طالبات نے بھرپور حصہ لیا اور مختلف پودوں کو عملی طور پر پیش کرتے ہوئے تحفظ ماحولیات اور اسلامی نقطہ نظر سےان کی خصوصیات، افادیت اور ماحولیاتی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ زائرین نے طلبہ سے پودوں کے فوائد اور ان کی دیکھ بھال سے متعلق سوالات کیے، جن کے طلبہ و طالبات نے تسلی بخش جوابات دیے۔
تمام طلبہ و طالبات نے اپنے پیش کیے گئے پودے پر تفصیل سے روشنی ڈالی اس کے نام فوائد اور اس کے استعمال پر بھی حیرت انگیز گفتگو کی۔
بڑی تعداد میں ان پودوں کی نمائش کی گئی تھی جو میڈیکل نقطہ نظر سے غیر معمولی اہمیت کے حامل ہیں۔
زائرین نے طلبہ کی ان کاوشوں کو دیکھ کر غیر معمولی طور پر اپنی دلی مسرتوں کا اظہار کیا اور طلبہ کی محنتوں پر کہا کہ دیگر اسکول سے مختلف اس اسکول کے طلبہ و طالبات نے اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جو اس شہر کے لیے نہایت خوشگوار اور خیر ہی حیرت انگیز کوشش ہے۔
اس موقع پر اسکول کے ڈائریکٹر انجینئر حسن ارشداور ڈپٹی ڈائریکٹر مولانا احمد حسین قاسمی مدنی نے اسکول کے پرنسپل جناب عماریاسر اور مینیجر ونگراں انجینئر اسد اللہ صاحب سمیت اساتذہ کرام نے طلبہ کی محنت اور کارکردگی کو سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔
آخر میں تمام اساتذہ وعملہ کو خصوصی تحفے سے بھی نوازا گیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی گئی ،اس موقع پر اسکول کے ڈپٹی ڈائریکٹر جناب مولانا احمد حسین قاسمی مدنی نے اساتذہ کا قلبی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اپ حضرات نئی نسل کی تعمیر میں جس انہماک سے لگے ہیں اس کا اصل بدلہ اللہ تعالی ہی ادا کر سکتا ہے جو آپ کی زندگی کا سب سے بڑا سرمایہ ہے۔
تقریب میں بطورِ خاص جن معزز مہمانانِ گرامی نے شرکت کی، ان میں پروفیسر محمد نہال احمد (سابق ڈائریکٹر WIT)، پروفیسر فیض احمد (پرنسپل، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی بی ایڈ کالج)،محترمہ نازیہ حسن ڈپٹی میر شہر دربھنگہ، ڈاکٹر ارشد اور ماسٹر مظفرحسین و جناب انجینیئر عمر صاحب،جناب حافظ فیاض صاحب کے نام قابلِ ذکر ہیں۔
شرکاء نے نمائش کو نہایت مفید اور معلومات افزا قرار دیتے ہوئے ادارے کی اس کاوش کو سراہا اور طلبہ کی سائنسی و عملی صلاحیتوں کی تعریف کی۔ یہ نمائش ماحولیاتی شعور بیدار کرنے کی ایک مؤثر کوشش ثابت ہوئی۔

Leave a Response