All India NewsBlogfashionJharkhand NewsNewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi News

وارڈ16 میں عوامی رابطہ مہم،ایسے امیدوار چنے جو آپ کے مسائل کو حل کرے:نگارتنویر &طاہر حسین

Share the post

رانچی: راجدھانی رانچی کے سماجی کارکن نگار تنوینر اینڈطاہر حسین عرف سنی نے کہا ہے کہ رانچی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں ان امیدواروں کو کامیاب بنایا جائے جو عوامی مسائل سے واقف ہوں۔جمعہ ،سنیچر کووارڈ نمبر 16کے مختلف حلقوں میں عوامی رابطہ مہم کے دوران نگار تنوینر اینڈ طاہر حسین سنی نے ووٹروں سے امیدوارناظمہ رضاکی حمایت میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ ناظمہ رضا طویل عرصے سے عوامی مسائل میں سرگرم ہیں اور سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔ ان کی سادگی، سبھی سے آسانی سے ملاقات،انکے اخلاق،انہیں علاقے کے لوگوں میں ایک قابل اعتماد عوامی نمائندہ کے طور پر قائم کیا ہے۔وارڈ کے کئی علاقوں میں کام ہوئے اور جہاں نہیں ہو پائے ہیں ترجیحی بنیاد پرکام ہوںگے۔ ان مسائل کا مستقل حل تلاش کرنے کے لیے مرحلہ وار ایکشن پلان کے ساتھ کام کرنے کے لیے وارڈ16 کی امیدوارناظمہ رضاپرعزم ہے۔انہوں نے بزرگ شہریوں، خواتین اور نوجوانوں کے لیے کمیونٹی سہولت مراکز اور عوامی سماعت کا نظام شروع ہے جسے اور بھی بہتر بنانے کا وعدہ کیا ہے۔

نگار تنویر اینڈطاہر حسین سنی نے کہاکہ ناظمہ رضا ایک ایسی شخص ہیں جو اپنا وارڈ کے لئے سب کچھ نچھاور کرنے کو تیار ہے۔نگم میں لڑ کر کام نکالنے کا ہنر ناظمہ رضاخوب اچھی سےجانتی ہیں۔نگار تنوینر اینڈطاہر حسین نے وارڈ نمبر 16 کے ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ میونسپل کارپوریشن انتخابات میں بے بی واکر انتخابی نشان سیریل نمبر2پر اپنا قیمتی ووٹ ڈال کرناظمہ رضاکو کامیاب بنائیں اور وارڈ کی ہمہ گیر ترقی میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔

Leave a Response