All India NewsBlogJharkhand NewsNewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi News

عید کے بعد دستور کے مطابق مجلسِ شوریٰ کے ذریعہ مجلسِ علماء جھارکھنڈ کے انتخاب کا عمل مکمل کیا جائے گا، تاکہ انتخابی نظام شفاف، منظم اور دستور کے مطابق رہے

Share the post

رانچی، ٨ فروری ٢٠٢٦ء (اتوار):
دارالعلوم اسلام نگر جاڑی، بنا پیڑھی، رانچی میں آج مجلسِ علماء جھارکھنڈ کے انتخاب کے سلسلے میں حضرت مولانا صابر حسین صاحب کی صدارت میں ایک اہم نشست منعقد ہوئی، جس میں تنظیمی و انتخابی امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔
نشست کا باقاعدہ آغاز قاری حسان ندوی کی تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہوا، مولانا پرویز مظاہری نے بارگاہِ رسالت ﷺ میں نعتِ نبی پیش کی۔ اس کے بعد مولانا شریف احسن مظہری نے مجلسِ علماء جھارکھنڈ کی گزشتہ تین سالہ مدتِ کارکردگی پر مفصل روشنی ڈالی اور تنظیمی سرگرمیوں، دینی و سماجی خدمات اور مختلف مراحل میں انجام دی گئی ذمہ داریوں سے شرکاء کو آگاہ کیا۔


انتخابی امور کے سلسلے میں حاضرین سے کھلے طور پر آراء طلب کی گئیں۔ شرکاء نے اپنے خیالات اور تجاویز پیش کیں، جن پر سنجیدگی سے غور کیا گیا۔ طویل مشاورت کے بعد کثرتِ رائے کی بنیاد پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ عید کے بعد دستور کے مطابق مجلسِ شوریٰ کے ذریعہ مجلسِ علماء جھارکھنڈ کے انتخاب کا عمل مکمل کیا جائے گا، تاکہ انتخابی نظام شفاف، منظم اور دستور کے مطابق رہے۔
اس نشست میں شہر رانچی اور اطراف کے علاوہ اس سے متصل اضلاع سے تعلق رکھنے والے علماء کرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جس سے اجلاس کی ہمہ گیریت اور نمایاں حیثیت واضح ہوئی۔ شرکاء نے مجلسِ علماء جھارکھنڈ کے کردار کو مزید مؤثر بنانے اور آئندہ کے لیے مضبوط لائحۂ عمل اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
نشست کا اختتام دعا پر ہوا، جس میں مجلسِ علماء جھارکھنڈ کی کامیابی، اتحادِ علماء اور دینی و ملی خدمات میں مزید پیش رفت کے لیے دعا کی گئی۔

Leave a Response