مجلس علماء جھارکھنڈ کا انتخاب خوشگوار ماحول میں مکمل


مفتی سلمان قاسمی صدر، مولانا منصور مظاہری نایب صدر منتخب، دیگر عہدیداران کا بھی انتخاب
رانچی، یکم اکتوبر: مجلس علماء جھارکھنڈ کا انتخاب جمعرات کو نہایت پرامن، شفاف اور خوشگوار ماحول میں کڈرو واقع جامعہ حسینیہ میں مکمل ہوا۔ انتخاب کے دوران علماء کرام اور امیدواروں کے درمیان باہمی بھائی چارہ، اتحاد اور خوشگوار تعلقات کا ماحول دیکھنے کو ملا۔ امیدوار ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھ کر چائے و ناشتہ کرتے نظر آئے، جس سے پورے انتخابی عمل میں خوشگوار فضاء قائم رہی۔ انتخابی نتائج کے مطابق حضرت مولانا مفتی سلمان قاسمی صدر، مولانا سمیع الحق جنرل سکریٹری، حضرت مولانا منصور عالم مظاہری نائب صدر، شہر قاضی قاری انصار اللہ جوائنٹ سکریٹری اور مولانا غازی صلاح الدین کو خازن منتخب کیا گیا۔

انتخاب کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرانے کے لیے باقاعدہ انتخابی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ کمیٹی میں حضرت مولانا ڈاکٹر اصغر مصباحی، مفتی محمد قمر عالم قاسمی، ڈاکٹر نسیم چترپور، حافظ زبیر، مولانا صادق تحسین ندوی، مولانا عبدالمنان اصلاحی، مولانا شرف الدین، مولانا عبدالواجد چترویدی اور مولانا حسان ندوی شامل تھے۔ انتخابی مرکز کے کاؤنٹر پر مولانا شہاب الدین، مولانا مفتی جاوید ندوی، حافظ محمد کاشف، حافظ محمد علی اصف، حافظ محمد عارف اور حافظ عبدالرزاق نے اپنی خدمات انجام دیں۔ تصدیق کاؤنٹر کی ذمہ داری مولانا صادق تحسین ندوی کے سپرد تھی، جبکہ بیلٹ پیپر کے امور میں حافظ دانش ایاز شبلی، جناب سراج اور جناب دانش شیخ نے اہم ذمہ داری نبھائی۔

انتخابی عمل کی نگرانی اور جائزے کے لیے قائم کمیٹی میں حضرت مولانا نظام الدین، حضرت مولانا عبدالقیوم قاسمی، حضرت مولانا رضوان دانش ندوی، حضرت مولانا نجم الدین، حضرت مولانا منیر الدین، مولانا عبدالمنان اصلاحی سمیت دیگر علماء شامل رہے۔ جبکہ مشاہد میں مولانا عبدالجبار قاسمی، مفتی خورشید عالم ندوی، حاجی شمشیر، حضرت مولانا ڈاکٹر طلحہ ندوی، حضرت مولانا مفتی ابو عبیدہ قاسمی اور مولانا خالد سیف اللہ ندوی نے اپنی خدمات سرانجام دے۔ اس انتخاب کے موقع پر قاضی شریعت دارالقضاء امارت شرعیہ رانچی حضرت مولانا مفتی محمد انور قاسمی، مولانا عبداللہ ندوی، مولانا نسیم انور ندوی اٹکی، مولانا عمران ندوی اربا، مولانا ڈاکٹر عبید اللہ قاسمی، مفتی ابو داؤد قاسمی، ڈاکٹر نسیم چتروپوری، شہر قاضی قاری انصار اللہ، مفتی وسیع، تالی قرآن قاری صہیب احمد، مولانا عبدالحکیم ندوی، قاری اشرف الحق مظاہری، قاری عبدالرؤف، مولانا بابوالکلام، مولانا عبدالقیوم، حافظ تجمل، مولانا امتیاز، مولانا عبدالماجد، مولانا پرویز، اور جمعیت علماء جھارکھنڈ کے جنرل سکریٹری الحاج شاہ عمیر، ذاکر انصاری نیوری، سمیت جھارکھنڈ کے مختلف اضلاع سے بڑی تعداد میں علماء کرام موجود تھے۔

مجلس علماء جھارکھنڈ کے اس انتخاب میں نظم و ضبط کے ساتھ انتخابی عمل مکمل ہوا اور شرکاء نے باہمی اتحاد و اتفاق کے ماحول میں نئی قیادت کا انتخاب کیا۔ انتخاب کے دوران کسی بھی قسم کی ناخوشگوار صورتحال پیدا نہیں ہوئی اور پورا عمل خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوا۔








