All India NewsJharkhand NewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi News

حرمین کی زیارت رب کی خوشنودی کاذریعہ : سید نہال احمد

Share the post

رانچی میں اسکائی نیٹ اینڈال الحان ٹوراینڈ ٹریولس کے ذریعہ سفر عمرہ پر روانہ

رانچی: حرمین کی زیارت ہرمسلمان کی دلی خواہش ہوتی ہے۔ ہرمومن کی تمناہوتی ہے کہ زندگی میں حرمین کی زیارت نصیب ہوجائے۔ کیونکہ حرمین کی زیارت رب العالمین کی خوشنودی کاذریعہ ہے۔ مذکورہ باتیں ال الحان ٹور اینڈ ٹریولس کے ڈائریکٹر سید نہال احمد نے کہی۔ وہ آج رانچی ایرپورٹ سے اسکائنیٹ ٹور اینڈ ٹریولس اور ال الحان ٹور اینڈ ٹریولس کے ذریعہ 48 زایرین سفر عمرہ پر روانہ کرنے کے بعد ال الحان ٹور اینڈ ٹریولس کے آفس انجمن پلازہ مین روڈ رانچی میں صحافیوں سے بات کر تے ہوئے کہاکہ قرآن و حدیث کی تعلیمات کے مطابق ایک عمرہ کے بعد دوسراعمرہ درمیان کےگناہوں کے لئے کفارہ ہے‌۔

اسی طرح حج کے بعد انسان ایساہی لوٹتاہےجیسے ماں کے پیٹ سے پیدا ہواہو۔ یعنی اس کاگناہ ختم ہوجاتاہے‌۔ سید نہال احمد نے کہا کہ اگلا جتھا 10 فروری کو جاےگا‌ جس میں 75 زائرین عمرہ رانچی ایرپورٹ سے روانہ ہوں گے۔ وہیں اسکائی نیٹ ٹور اینڈ ٹریولس کے ڈائریکٹر نیر اقبال صدیقی جمشید پور جو زائرین کو چھوڑنے اے تھے انہوں نےکہاکہ اسلام کاایک اہم رکن حج ہےاور قرآن و احادیث میں اس کی بڑی فضیلت اور تاکید ہے۔ اسکائی نیٹ ٹور اینڈ ٹریولس ان شاء اللّہ پچھلے پچیس سالوں سے بہترین خدمات انجام دے رہا ہے۔ کیونکہ یہ علماء اور تجربہ کاروں کی نگرانی میں رہتا ہے۔ انہوں نےکہاکہ میرا مقصد ان لوگوں کی صحیح رہنمائی کرنا ہے جو پیسے خرچ کرکے حج اور عمرہ کے لئے جاتے ہیں لیکن مناسک حج وعمرہ سے واقف نہیں ہوتے۔ ہماری کوشش ہوگی کہ ہم علماء اور تجربہ کار سے پہلے ٹریننگ دلائیں۔

رانچی آفس جو انجمن پلازہ مین روڈ میں ہے ہر چھوٹی چھوٹی باتوں کا دھیان رکھتی ہے۔ ال الحان ٹوراینڈ ٹریولس کے اورنگزیب خان اور عقیل الرحمان نے کہا کہ یہ خدمت بھی ہے اور عبادت بھی ہے۔ لوگ جانے سے پہلے مشکل سمجھتے ہیں، حقیقت یہ ہے کہ جب انسان ارادہ کرتا ہےاور کوشش کرتا ہےتو اللّہ ہرکام میں آسانی پیدا کردیتا ہے۔ ہم وعدہ کم خرچ میں بہتر سہولیات کے ساتھ عمرہ کرانا ہے۔

Leave a Response