Saturday, July 27, 2024
Koderma News

ھدایہ اکیڈمی، (اسکول+مدرسہ) کھسکری، جے نگر میں جشن یوم آزادی جوش و خروش کے ساتھ منایا

 

ھدایہ اکیڈمی، (اسکول+مدرسہ) کھسکری

جے  نگر، ضلع کوڈرما (جھارکھنڈ) جہاں مئی 2023, سے تعلیم کا آغاز ہواہے، یہاں  تعمیر مسجد عائشہ رض، ھدایہ اکیڈمی کی بلڈنگ  اور شعبئہ ہیلتھ کا عنقریب پروگرام ہے، 

   بہر حال اکیڈمک کے دوسو سے پلس طلباءوطالبات نے 15, اگست کے موقع پر 77,واں جشن یوم آزادی بہت جوش و خروش کے ساتھ منایا ہے، 
   پروگرام کا آغاز قاری ابو طلحہ کی سحر آمیز تلاوت کلام اللہ سے ہوا، بعدہ یہاں کی طلبہ صفیہ فاطمہ نے اپنی مترنم آواز سے نعت خوانی کی ،
       اس موقع پر گاؤں کے معروف حضرات شریک ہوئے اور طلباء و طالبات کے ترانہ ہند، اردو انگلش اسپیچ، اور دوسرے ایکشن پروگرام  سے متاثر ہوکر دادو تحسین سے نوازا اور محبت و ہمدردی کا اظہار فرمایا، 

    *ھدایہ اکیڈمی* کے معاون اور مشیر اعلی  قاری *محمد احسان صاحب مظاھری* نے آزادی ہند پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں، کہ ہم آزاد ملک کے باشندے ہیں اور ہمارا پیارا وطن ہندوستان آزاد ہے۔
        *وطن عزیز ہندوستان* میں
  مختلف مذاہب، سیکڑوں زبانیں اور مختلف تہذیب وتمدن کے روایت کے مابین ہمارا نعرہ ایک ہے۔
        چنانچہ ملک کی حفاظت، اتحاد و سالمیت، معاشی وسماجی استحکام اور *وطن عزیز ہندوستان* کی ترقی وخوشحالی اور امن وامان کا پختہ ارادہ اس ملک کے ہر فرد پر لازم ہے،
     *مولانا نسیم مظاھری* (ڈائریکٹر ھدایہ اکیڈمی) دھلی سے اپنے پیغام میں گاؤں والوں اور تمام باشندگان وطن کو 15/  اگست، یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی،

پروگرام کو ترتیب و منظم کرنے میں *مولانا مظفر قاسمی، مولانا ارمان قاسمی،* نیز، خاص طور پر اکیڈمک کی استانیاں (ٹیچرس) کا پروگرام کو خوشنما بنانے میں انتہک محنت شامل ہے ہم ان کے ساتھ تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
  مولانا شاہ جہاں قاسمی صاحب، شمیم خان صاحب، حافظ مستقیم صاحب، حافظ عبدالخالق صاحب، شہزادخان صاحب(سابق مکھیا)، اکرام خان صاحب، حشمت خان صاحب، اقبال خان صاحب، جیلانی خان صاحب، حافظ جمیل اور گاؤں کے متعدد نوجوان، مردوخواتین، اور مائیں بہنیں خاص طور سے شریک رہیں،
آخرمیں قاری *محمد احسان* صاحب کی استقبالیہ کلمات اور دعاء پر مجلس اختتام پذیر ہوا۔

Leave a Response