Friday, July 26, 2024
Ranchi Jharkhand

جامعہ فیضان القرآن بریاتو رانچی کے جلسہ ٔ دستار بندی سے مولانا محمد عرفان قاسمی دارالعلوم دیو بند کاخطاب

ملت اسلامیہ کی بقا ء کیلئے قرآن مقدس سے رشتہ مضبوط کرنا وقت کااہم ترین تقاضہ


شہر رانچی کا مشہور ومعروف ادارہ جامعہ فیضان القرآن بریاتو رانچی جہاں تشنگان علوم نبوت کی کفالت کے ساتھ ساتھ ان کے لئے درس وتدریس وتعلیم وتربیت کا معقول نظم ہے ۔ الحمدللہ جامعہ مذکور میں گیارہ خوش نصیب طلباء نے تکمیل حفظ قرآن کا شرف حاصل کیا ۔ اسی تناظر میں گزشتہ شب ۲۲؍ فروری ۲۰۲۴ ء جامعہ کے زیراہتمام بعد نماز عشا جامعہ کیمپس نزد مسجد عائشہ ، مسجد کالونی بریاتو رانچی میں ایک عظیم الشان جلسۂ دستار وتعلیمی بیداری کانفرنس کاپروگرام نہایت تزک احتشام کے ساتھ منعقد ہوا۔ جس کی صدارت حضرت مولانااسرارالحق مظاہری صدر جمعیۃ علماء جھارکھنڈ نے فرمائی اورمقرر خصوصی کی حیثیت سے نمونہ ٔ اسلاف مبلغ اسلام حضرت مولانا محمد عرفان صاحب قاسمی مبلغ دارالعلوم دیوبند جلسہ میں شریک ہوئے ۔ قاری جنید حسین صاحب سمریا چترا نے نظامت کے فرائض انجام دیا۔ حضرت قاری صہیب احمد مدرس مدرسہ عالیہ عربیہ کانکے پتراٹولی نے تلاوت قرآن پاک سے پروگرام کاآغاز فرمایا۔ بعد ازیں مہمان نعت خواں وشعرا ء حضرات مداح رسول محمد الطاف شوکت دھنباد ، شاعراسلام قاری نثاردانش لوہردگا اورشہنشاہ ترنم حسان الہند ایوارڈ یافتہ شاعر قاری شرافت بسوانی سیتاپوری یوپی صاحبان نے بارگاہ رسول میں نعت شریف کانذرانہ عقیدت پیش کیا۔ ان شعراء نے اپنے مسحور کن اوردلکش آواز سے سامعین کرام کے درمیان سماں باندھ دیا ۔ لوگ ان کے کلام سے محظوظ ہوئے اورکافی پذیرائی ہوئی ۔ مولانا ڈاکٹر محمد اصغر مصباحی مہتمم جامعہ فیضان القرآن اور جنرل سکریٹری جمعیۃ علما ء جھارکھنڈ نے وقت کی نزاکت کے پیش نظر اختصار کے ساتھ خطبہ ٔ استقبالیہ اوراظہار تشکر پیش کیا۔ نیز جامعہ کے اغراض ومقاصد اس کی دینی تعلیمی خدمات اورآئندہ کے منصوبوں سے عوام کو روشناس کیا۔ حضرت مولانا محمد عاصم اقبال ندوی سیتاپور یوپی نے اپنی افتتاحی تقریر میں قرآن مقدس کی عظمت وفضیلت اورحفاظ کرام کی اہمیت وافادیت پرروشنی ڈالی ۔ بعد ازاں دستار بندی کی رسم پوری کی گئی اورائمہ مساجد خطباء اورعلماء کرام اور مہمانان حضرات کے دست مبارک سے حفاظ کرام کے سروں پر دستار باندھی گئی ۔ بلاشبہ دستار بندی کانظارہ نہایت دلکش اورخوشنما تھا۔ باشندگان بریاتو اوردوسرے مقامات سے تشریف لائے سامعین حضرات حفاظ کرام کے والدین رشتہ دار شاداں اورفرحاں تھے اوربارگاہ خدا وندی میں شکرادا کررہے تھے ۔ جن خوش نصیب حفاظ کرام کی دستار بندی کی
گئی وہی اس طرح ہیں ۔ حافظ محمد اسلام ابن محمد شمیم دھنباد، حافظ محمد نسیم ابن محمد کلیم صاحب ،دھنباد، حافظ محمد حامد ابن مولانا ڈاکٹرمحمد اصغر مصباحی ،رانچی ، حافظ محمد آفتاب ابن محمد انیس الرحمن ،رانچی ، حافظ محمد منصورعالم ابن محمد طاہر حسین گملا، حافظ محمد الطاف ابن محمد اجمیر خان ، لوہردگا ،حافظ محمد حذیفہ ابن محمد گلزار انصاری بڑاگائیں ، حافظ محمد ریاض ابن محمد رحمت اللہ گریڈیہہ ، حافظ محمد صابر ابن باب الدین گریڈیہہ ،حافظ محمد توحید عالم ،ابن جماہر انصاری صاحب کانکے رانچی ، حافظ عبدالمالک ،ابن حافظ محمد سیف اللہ صاحب پرولیا مغربی بنگال شامل ہیں ۔ اخیر میں مہمان خصوصی حضرت مولانا محمد عرفان صاحب قاسمی مبلغ دارالعلوم دیوبند نے قرآن مقدس کی عظمت اورحفاظ کرام کی فضیلت پر مدلل بصیرت افروز خطاب فرمایا اورتعلیمی بیداری کے عنوان سے پرمغز تقریرفرمائی ۔ جس سے سامعین کو مستفیض ہونے کا موقع ملا اور اس کے دورس اثرات نمایاں ہوئے۔ جلسہ میں شریک ہونےوالوں میں مندرجہ ذیل حضرات کے نام قابل ذکر ہیں ۔ حافظ محمد فیروز استاذ جامعہ ،مولانا عابدین مظاہری ،استاذ جامعہ ، قاری صہیب احمد ،مولانا شہامت حسین قاسمی ، مفتی محمد طلحہ ندوی ، حافظ عبدالکلام ، حافظ محمد سعید ، حافظ ثناء اللہ ، قاری ساجد اللہ ، حافظ صدام ، مولانا ہارون ،مولاناعبدالجبار ، حافظ محمد شکیل ، حاجی قیصرخان صاحب ، حاجی مشتاق احمد صاحب ، حاجی محمد ساجد صاحب ، مولانانصیرالدین فیضی ، جناب مجتبیٰ خان صاحب ، جناب محمد جاوید صاحب سابق پارشد، شفیع احمد خان عرف صفو خان ،محمد راشد صاحب محمد ساجد صاحب ،محمد مسرور عالم صاحب محمد شاداب خان صاحب ، محمد انورخان ، محمد منصب خان صاحب ، ماسٹر ریاض احمد ، جناب عبدالرشید صاحب ، جناب محمد عارف خان ،جناب حاجی مشتاق احمد صاحب ، مولانا شہامت حسین صاحب قاسمی ، عبدالجبار صاحب ، جناب افتخاراحمد صاحب ، جناب محمد شکیل صاحب ،ان کے علاوہ سیکڑوں سامعین حضرات جوق درجوق جلسہ میں شریک ہوئے ۔ صدرجلسہ کی دعائوں پرجلسہ کااختتام ہوا۔

Leave a Response