Saturday, July 27, 2024
Bihar News

ایم اے ظفر مرحوم کی یاد میں تعزیتی نشست ایک کو

 

روزنامہ پیاری اردو کے زیر اہتمام 
جھارکھنڈ اور بہار   دونوں ریاستوں سے شائع ہونے والے اردو
روزنامہ فاروقی تنظیم کے مشہور اور مقبول صحافی ایم اے ظفر مرحوم کی یاد میں  روزنامہ پیاری اردو کے زیر اہتمام ایک تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔  
روزنامہ پیاری اردو کے مدیر اعلی اور سابق رکن اسمبلی ڈاکٹر اظہار احمد نے بتایا  کہ  یہ تعزیتی جلسہ  1/ مئی 2023 ء کو ڈاک بنگلہ چوراہا ہے پر واقع اخبار کے دفتر گرانڈ اپارٹمنٹ میں شام 6 بجے منعقد کیا جائے گا ۔ 
انہوں نے  مزید کہا کہ  ایم اے ظفر مرحوم  کی طویل مدتی صحافی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ وہ ایک کامیاب صحافی ہونے کے ساتھ نہایت شریف النفس اور محبت کرنے والے انسان تھے ۔ایسی قابل قدر شخصیت کو یاد کرنا ہمارا لسانی اور اخلاقی فریضہ ہے ۔
انھوں۔  نے  اردو کے سبھی صحافیوں، اردو دوستوں اور ایم اے ظفر مرحوم کے قدردانوں  سے اپیل کی ہے کہ وہ اس پروگرام میں ضرور شرکت فرمائیں ، ہم آپ کے بے حد ممنون ہوں گے ۔

Leave a Response