All India NewsJharkhand NewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand News

مولانا آزاد کالج میں مولانا آزاد کے ایصال ثواب کے لئے دعائیہ مجلس

Share the post

رانچی! مولانا آزاد کی یوم وفات کے موقعے پر کالج کے اساتذہ ، ملازمین اور طلباء و طالبات کے درمیان منعقدہ ایصال ثواب کی دعائیہ نشست میں مولانا آزاد کی شخصیت اور رانچی میں ان کی چار سالہ خدمات پر کالج کے پرنسپل جناب ڈاکٹر پرویز اختر صاحب نے تفصیل سے روشنی ڈالی اور کہا کہ مولانا آزاد نے اپنے چار سالہ قیام کے دوران تعلیم کو عام کرنے میں کافی محنت و کوشش کی ہے جس کا ثبوت مولانا آزاد کے ذریعے قائم کی گئی یہ تعلیمی عمارت ہے جہاں ہم اور آپ آج ان کو یاد کرنے اور خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے جمع ہوئے ہیں ، شعبہ اردو کے صدر اور انٹر انچارج ڈاکٹر عبیداللہ قاسمی صاحب نے کالج کے پرنسپل صاحب کی باتوں کو اگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ہماری روایت رہی ہے کہ جن لوگوں نے ملک و ملت کے لئے تاریخی کام کیا ہے اور مختلف میدانوں میں قربانیاں دی ہیں ایسے بڑے لوگوں کو اور ان کی خدمات کو ہم ان کی یوم پیدائش اور یوم وفات کے موقعے پر یاد کرتے ہیں تاکہ ان کی ہمہ جہت خدمات اور ان کی قربانیوں کے تذکرے سے نئی نسلوں کے اندر بھی اپنے ملک اور قوم و ملت کے لئے کچھ کر گزرنے کا حوصلہ اور جذبہ پیدا ہو ، واضح ہو کہ مولانا آزاد کی پیدائش 11/ نومبر 1888 اور وفات 22/ فروری 1958 کو ہوئی تھی ،
آخیر میں مولانا ڈاکٹر عبیداللہ قاسمی صاحب نے مولانا آزاد اور ان کے ذریعے قائم کردہ انجمن اسلامیہ رانچی کے تحت چلنے والے تمام اداروں میں اپنی خدمات انجام دینے والے مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے اجتماعی دعاء کرائی ، دعائیہ نشست میں ڈاکٹر الیاس مجید ، پروفیسر محمود عالم ، ڈاکٹر اشرف حسین ، ڈاکٹر انور علی ، ڈاکٹر اعجازِ احمد ، ڈاکٹر فردوس جبیں ، ڈاکٹر مالتی شرما ، نکہت ناز ، ماریہ پروین ، فردوس ولی ، پرویز احمد ، بے ، بی تبسم ، اشفاق عالم ، سمیع اللہ ،ثناءاللہ ، محمد حیدر ، محمد اقبال ، محمد عارف ، محمد رمضان ، محمد صغیر ، محمد ریاض وغیرہ موجود تھے ، یہ جانکاری کالج کے ہیڈ کلرک جناب پرویز احمد نے دی ،

Leave a Response