All India NewsJharkhand NewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi News

مدرسہ عالیہ پتراٹولی کانکے میں تکمیل حفظ قرآن و اختتامی پروگرام انجمن اشرفیہ کا انعقاد کیا گیا

Share the post

رانچی: مشرقی ہند کے عظیم دینی درسگاہ مدرسہ عالیہ عربیہ پترا ٹولی کانکے رانچی میں آج 1 فروری 2025 بروز سنیچر کو تقریب تکمیل حفظ قرآن کریم و اختتامی پروگرام انجمن اشرفیہ کا انعقاد ہوا۔ جسکی صدارت حضرت مولانا اختر مظاہری ناظم مدرسہ عالیہ عربیہ پترا ٹولی نے کی اور نظامت حضرت مولانا منصور مظاہری نے کیا۔ زیر نگرانی قاری اشرف الحق مظاہری و قاری عبدالرؤف شمسی نے کیا۔ پروگرام کی شروعات تلاوت قرآن کریم سے ہوئی۔

مدرسہ کے ناظم مولانا اختر مظاہری نے طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوۓ کہا کہ آج مدرسہ کے طلبہ انتظامیہ اور طلبہ کے والدین کے لۓ خوشی اور مسرت کا موقع ہے جبکہ یہ طلبہ قرآن جیسی عظیم دولت کو اپنے سینے میں محفوظ کرلیا۔ اس تقریب میں تلاوت، نعت پاک، تقریری مقابلہ میں کامیاب ہونے والے طلباء کو مہمان کرام کے ہاتھوں اعزاز سے نوازہ گیا۔ تلاوت میں اول پوزیشن عبدالمنان چانہو، دوم آذاد چوریا، سوم عبداورث م، نعت پاک میں اول پوزیشن سمیع اللہ، دوم انتخاب، سوم وسیم، تقریر میں اول پوزیشن احتشام الحق، دوم شاہد اور ذکریہ، سوم عمر فاروق رہے۔

مہمان خصوصی حضرت مولانا صابر مظاہری صدر مجلس علماء جھارکھنڈ، حضرت مفتی محمد طلحہ ندوی جنرل سیکرٹری مجلس علماء جھارکھنڈ، حضرت مفتی محمد سلمان قاسمی سابق صدر مجلس علماء جھارکھنڈ، حضرت مفتی محمد انور قاسمی قاضی امارت شرعیہ رانچی، حضرت مولانا ڈاکٹر طلحہ ندوی نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ اسلامی مکاتب ہمارے معاشرے کی بنیادی ضرورت اور مسلمان گاؤں کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں مکاتب کا قائم کرنا ان کو چلانا ہمارے لیے اولین ضرورت ہے۔

تعلیم کو عام کرنا یقینا ضروری ہے لیکن رب کی نسبت کے ساتھ اللہ تعالی نے خود قرآن کو نازل کیا ہے اور اس کی حفاظت کی ذمہ داری بھی خود لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ضرورت ہے کہ ہم قرآن کی تعلیم کو عام کریں قرآن کو اپنی زندگی میں اتاریں یہ طلبہ کی خوش نصیبی ہے کہ اللہ تعالی نے انہیں حفظ قرآن کریم کی دولت سے نوازا۔ علماء کرام نے کہا کہ ان کے لۓ بے شمار فضیلتیں بیان کی گٸ ہے۔ ان کے لۓ سب سے بڑی فضیلت یہی ہے کہ یہ کل قیامت کے دن 10لوگوں کی سفارش کریں گے۔آخیر میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی ان طلبہ کوقبول فرمائے اور انہیں ہر سال قرآن کریم کو رمضان المبارک میں پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے۔

حضرت مفتی قاری سلمان قاسمی نے مدرسہ کے 15 بچوں کو قران کریم مکمل کرایا۔ حضرت مولانا صابر مظاہری کی دعا پر تقریب کا اختتام ہوا۔ اس تقریب میں حضرت قاری صہیب احمد، حضرت مولانا منصور مظاہری، حضرت مولانا شہاب الدین مظاہری، حضرت مولانا شہامت قاسمی، حضرت مولانا مرتضی قاسمی، حضرت مولانا احمد قاسمی، حضرت مولانا تاج الدین صدر مدرس، حضرت قاری خالد، مولانا معین مظاہری، حضرت مولانا مصطفی مظاہری، حضرت قاری مظفر، حضرت حافظ عرفان،

حضرت حافظ عبدالقدوس، ابناء قدیم مدرسہ عالیہ کے حضرت مولانا عبدالماجد مظاہری، حضرت مولانا پرویز، حضرت مفتی ابو داؤد، حضرت حافظ رضوان، حضرت قاری برکت اللہ، حضرت مولانا افتاب، حضرت مولانا مکرم، مولانا نوراللہ ہوسیر، مولانا پرویز ، حضرت حافظ لال محمد، حضرت مولانا زاہد، حضرت مولانا محمد اللہ کے علاوہ پترا ٹولی نیچے محلہ اوپر محلہ اور علاقے کے علماء سمیت دیگر کئی معززین موجود تھے‌۔

Leave a Response