All India NewsGiridih NewsJharkhand NewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi News

علم انسان کا کردار اور سوچ کو بہتر بناتا ہے: مفتی نذر توحید

Share the post

اپنے اخلاق, کردار کو درست کرنے کی ضرورت: مولانا نسیم

جامعہ عثمان بن عفان میں جلسہ دستار بندی و افتتاح اجلاس منعقد

رانچی/ کھوری مہوا: علم سے انسان کا کردار اور سوچ نہ بدلے، تو وہ محض وقت گزاری ہے۔ علم وہی ہے جو عمل کے دروازے کھولے، سوچ میں مثبت تبدیلی لائے، اور آخرت کو بہتر بنانے میں مدد دے۔ مذکورہ باتیں شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی نذر توحید المظاہری نے کہی۔ وہ جامعہ عثمان بن عفان کھوری مہوا میں جلسہ دستار بندی و افتتاح اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے حافظ قرآن کی اہمیت کو بتاتے ہوئے کہا کہ قیامت کے دن اللہ پاک حافظوں سے کہیں گے قرآن پڑھتا جا اور جنت کے سیڑھیوں پر چڑھتا جا۔ والدین کی قدر اور انکے حقوق کو پہچانے۔ اسلامی طور طریقوں پر شادی کی جاے۔

وہیں جلسہ کی سرپرستی فرماتے حضرت مولانا نسیم انور ندوی اٹکی نے کہا کہ آج ضرورت ہے اللہ ہم سے چاہتا کیا ہے اسکو سمجھنے کی۔ اپنے رب کو پہچاننے کی۔ اپنے اخلاق اپنے کردار کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔ وہیں بطور مہمان خصوصی طور پر مناظر اسلام رئیس المبلغین حضرت علامہ و مولانا عرفان صاحب قاسمی مبلغ دارالعلوم دیوبند نے کہا کہ اے لوگوں اللہ کی نا فرمانی سے بچو۔ گناہ کے معنی ھے نا فرمانی کرنا۔ والدین کا کہا نا ماننا، اللہ کے حکم کو نا ماننا یہ نا فرمانی ہے۔ گناہ سے بچانے والی چیز اللہ کا ڈر ہے۔ اسلام کا حکم ہے عبادت کے وقت عبادت کرنا اور تجارت کے وقت تجارت کرنا۔

وہیں حضرت مولانا مفتی اظہار الحق نعمانی امام و خطیب امام موسی سیٹھ مسجد کلکتہ، و حضرت مولانا اکرم قاسمی صدر جمیعت علماء گریڈیہہ و ناظم جامعہ حسان بن ثابت نے بھی جلسہ دستار بندی سے خطاب کیا۔ اس جلسے کی صدارت حضرت مولانا مفتی نذر توحید المظاہری نے کی اور نظامت نقیب ہندوستان جناب مجاہد حسنین حبیبی نے کیا۔

نعت خوانی شاعر اسلام مداح رسول جناب دل خیرابادی اور جناب قاری اسعد اعظمی نے کیا۔ جلسے کا آغاز حضرت قاری سجاد کے تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ جلسے کا انعقاد حضرت مولانا الیاس مظاہری چیرمین عثمانیہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ نیز ناظم جامعہ عثمان بن عفان و ڈائریکٹر جے یو اے پبلک اسکول نے کیا۔ علماء کرام کے ہاتھوں مدرسہ کے فارغین حفاظ کے سروں پر دستار فضیلت باندھی گئی۔ جامعہ کے پرچہ ندائے عثمان کا اجراء کیا گیا۔ ساتھ ہی شاعر اسلام اسد اعظمی کے بہتر کلام پڑھنے سے مدینہ ٹریولز میں یہ اعلان کیا کہ اسد اعظمی کا عمرہ کا پورا خرچ مدینہ ٹریولز اٹھائی گی۔ ساتھ ہی اس جلسے میں کئی صحافی اور ادبی خدمات کے لیے لوگوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔

اس موقع پرجناب حضرت مولانا منظور صاحب قاسمی رکن امارت شرعیہ. جناب حضرت مولانا مفتی ثناءاللہ صاحب قاضی شریعت جھارکھنڈ سرکار ہزاریباغ. جناب مفتی نسیم صاحب قاضی شریعت جھارکھنڈ سرکار کوڈرما. مفتی غلام رسول صاحب قاسمی شیخ الحدیث دارلفلاح للبنات پہرا. جناب حضرت مولانا محمد رستم صاحب قاسمی جنرل سگریٹری جمعیت علماء گریڈیہہ. جناب حضرت مولانا محمد جوہر صاحب مظاہری نائب صدر جمیعت علماء گریڈیہہ. مولانا مجاہد صاحب قاسمی صدر جمیعت علماء دھنوار.

oplus_3145728

جناب حضرت مولانا محمد معصوم صاحب مہتمم مدرسہ اسعد العلوم گلواتی. جناب حضرت مولانا زاہد حسن حسامی مہتمم مدرسہ مفتاح العلوم بگریڈیہ. جناب حافظ مقصود عالم صاحب ڈائریکٹر اقرا پبلک اسکول کوڈرما جناب مفتی احمدبن نذر صاحب مظاہری مدرس جامعہ رشید العلوم چترا جناب مولانا اسامہ صاحب مظاہری مدرس جامعہ رشید العلوم چترا کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں علماء کرام حفا ظ عظام و دانشوران قوم و ملت نے شرکت کی اسی موقع پر جامعہ عثمان بن عفان کھوری مہوا کے معاون ناظم جناب مولانا محمد اشفاق صاحب قاسمی امام وخطیب مکی مسجد کھوری مہوا کانام بھی اعلان مولانا محمد الیاس مظاہری نے کیا

Leave a Response