ضرورت مندوں کی حاجت پوری کرنا شریعتِ اسلام کا حصہ: مفتی عبدالاحد قاسمی


پریشان حال لوگوں کے ساتھ ہمدردی کرنا اور ضرورت مندوں کی ضرورت کو پورا کرنا شریعتِ اسلام کا اہم حصہ ہے اور بڑا ثواب کا کام ہے، اللہ اس سے خوش ہوتا ہے اور ضرورت مندوں کی حاجت روائی کرنے والے کی مدد کرتا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص اپنے بھائی کی حاجت و ضرورت پوری کرتا ہے اللہ اس کی ضرورت پوری کرتا ہے،

یہ باتیں دارالقضا امارت شرعیہ مدرسہ فیض الرشید سیسئی ضلع گملا جھارکھنڈ کے قاضی شریعت مفتی عبدالاحد قاسمی نے غریبوں اور بیواؤں کے درمیان کمبل تقسیم کرنے کے موقع پر کہا انہوں نے کہا کہ امارت شرعیہ سے ضرورت مندوں کی بڑی امیدیں وابستہ رہتی ہیں

اسی لیے امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ کی جانب سے حضرت امیر شریعت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صاحب دامت برکاتہم کی ہدایت پر بڑے پیمانے پر کمبلوں کی تقسیم کر کے ضرورت مندوں کی ضرورت کو پورا کرنے کی کوشش کی گئی، اس موقع پر جناب توفیق عالم صاحب، جناب حافظ مصباح صاحب ممبر تنظیم العلماء سیسئی اور جناب افتخار صاحب ممبر مدرسہ کمیٹی موجود رہے

