صوفئ باصفاغلام مرتضی تیغی کاانتقال ملت کاخسارہ: ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ


رانچی:- ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کے ناظم اعلی مولانا محمد قطب الدین رضوی نے ملک کے مشہورومعروف خطیب وشاعرماہرعملیات مولانا عبداللہ رضوی المعروف بہ احقرالقادری کے والد گرامی صوفئ باصفاعالمی مرتبت غلام مرتضی تیغی قادری کے انتقال پرملال پراظہارتعزیت کرتے ہوے کہاہے کہ اولادوں کے لیئے ماں باپ کاسایہ، سایہ رحمت خداوندی ہے اور جب یہ سایہ سرسے اٹھ جاتاہے تو اولادوں پرغم کاپہاڑٹوٹتاہے، یقینامحترم صوفی غلام مرتضی تیغی کاانتقال جہاں ملت کے لیئے خسارہ ہے جس کی تلافی ممکن نہیں وہیں اہل خانہ بالخصوص علامہ احقرالقادری کے لیئے بہت ہی صبرآزماگھڑھی ہے، ناظم اعلی نے کہاکہ صوفی غلامرتضی مرحوم ایک نیک صفت پاکدامن، منکسرالمزاج، خوش اخلاق اور پابندصوم وصلوۃ تھے، ادارہ شرعیہ سے گہرالگاؤ تھا،آپ ایک دیندارشخص تھے، علماءنوازی ان کاطرہ امتیازتھا۔
واضح ہوکہ موصوف مرحوم کاانتقال پرملال تقریباچھیاسی سال کی عمرمیں آبائ وطن علاقہ سریاں مظفرپور میں 4/ شعبان المعظم 1445 ہجری بروز پیر ایک ماہ کی علالت کے بعد ہوگیا۔اناللہ واناالیہ راجعون۔جنازے کی نماز 4/ فروری 2025 بروزمنگل ہوئ اوروطن مالوف کے قبرستان میں ہزاروں پرنم آنکھوں کے ساتھ سپرخاک کیاگیا،نمازجنازہ ان کے جانثارصاحب زادہ حضرت علامہ و مولانا احقرالقادری نے پڑجایا،علامء کرام، عوام الناس اور متعلقین کافی تعداد میں شریک جنازہ ہوے، صوفی صاحب کے انتقال پر مرکزی ادارہ شرعیہ پٹنہ کے صدرمولاناغلام رسول بلیاوی سابق ممبرآف پارلیامنٹ، مولاناسیدشاہ علقمہ شبلی قادری، مولاناڈاکٹرتاج الدین رضوی، مولانامفتی اعجازحسین مصباحی، مولانامفتی انورنظامی مصباحی، قاری محمد ایوب رضوی، مولانامفتی جمیل احمد مصباحی، مولانامسعود فریدی، مولاناوارث جمال، مولاناڈاکٹرغلام حیدرعلی اور جملہ مفتیان ،قاضیان، علماء کرام وذمہ داران ادارہ شرعیہ نے تعزیت پیش کیاہے۔نمازجنازہ میں ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ سے قاری مجیب الرحمن رضوی کی قیادت میں ایک نمائندہ وفد نے شرکت کی، دعاہے رب قدیرمرحوم کی مغفرت فرمائے، غریق رحمت کرے اور اہل خانہ، اولادوں اور متعلقین کو اللہ تعالی صبرجمیل عطافرماے
