دار العلوم اشرفیہ پیرو ٹولہ رانچی میں جلسہ ٔ دستار بندی 5فروری کو


رانچی: دار العلوم اشرفیہ پیرو ٹولہ ایچاپیڑھی ، رانچی میں دسواں عظیم الشان جلسہ ٔ دستار بندی 5 فروری 2025کو ہونے جا رہا ہے ۔ جس کی صدارت حضرت مولانا مفتی سلمان قاسمی کریں گے ۔ اور سر پر ستی مدرسہ عالیہ پترا ٹولی کانکے کے حضرت مولانا محمد اختر صاحب کریں گے ۔ نظامت مولانا محمد صابر الحسینی مظاہری صدر مجلس علمائے جھارکھنڈ کریں گے ۔ مذکورہ جانکاری حضرت مولانا نیر اقبال مہتمم دار العلوم اشرفیہ نے دی ۔ انہوں نے کہا کہ دستار بندی میں 12 حفاظ کرام کے سروں پر دستار فضیلت باندھی جائے گی ۔ دستار بندی کے مہمان خصوصی حضرت مولانا مفتی احمد نادر القاسمی ، ڈائریکٹر اسلامک فقیہ اکیڈمی انڈیا ہوں گے ۔ ان کے علاوہ حضرت مولانا جمیل احمد قاسمی بنگلور ، حضر مولانا انیس الرحمان قاسمی سابق ناظم امارت شرعیہ ، حضرت مولانا عبد اللہ قاسمی رانچی کی شرکت ہو گی۔ مداح رسول میں اشفاق بہرائچی ، قاری محمد صہیب مدرس مدرسہ عالیہ کانکےاور مفتی عتیق الرحمان ہوں گے ۔ ان کے علاوہ علاقے کے ائمہ مساجد اور دیگر علمائے کرام کی بھی تشریف آوری ہو گی ۔ مدرسہ کے مولانا تسلیم، مولانا ریاض احمد، قاری اکرام، قاری قدرت، مدرسے کے اساتذہ ہیں۔ انکی محنت اور لگن کا ہی نتیجہ ہے کہ بچے حافظ قرآن بنے ہیں۔ حضرت مولانا محمد نیر اقبال نے کہا کہ جلسہ ٔ دستار بندی کی تیاری ابھی سے شروع ہو چکا ہے ۔
