Saturday, July 27, 2024
Ranchi News

انجمن اسلامیہ کامتا کے زیر اہتمام اسلامک نالج ٹیسٹ پروگرام میں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کو اعزاز سے نوازا گیا

رانچی ،14اکتوبر ( ) مورخہ 2 اکتوبر بروز پیر کو انجمن اسلامیہ کامتا، جماعت اسلامی ہند کامتا اور ایس آئی او کامتا کے جانب سے بلاک کے سطح پر اسلامک نالج ٹیسٹ کا ایک پروگرام کامتا میں کیا گیا تھا، جس میں اورمانجھی بلاک کے مختلف گاؤں خصوصاََ کامتا، بجر مارا، کچو، ڈھوٹولہ، مایاپور، بروے، چکلا سے 145 طلبہ و طالبات شریک ہوے تھے۔ گذشتہ کل 13 اکتوبر بروز جمعہ کو بعد نماز جمعہ جامع مسجد کامتا میں سیرۃ النبی اور تقسیم انعامات کا پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں 2 اکتوبر کو ہونے والے اسلامک نالج ٹیسٹ میں اول پوزیشن دلشاد انصاری، دوم پوزیشن وارث قمر اور وکیل احمد، سوم پوزیشن شمع پروین اور محمد زبیر نے حاصل کیا۔ سبھی کو شیلڈ اور کتاب سے نوازا گیا۔ ساتھ ہی 100 میں 90 نمبر سے اوپر حاصل کرنے والے ٹوپ 10 کو بھی کتاب دیا گیا، اور ٹیسٹ میں حصہ لینے والے سبھی طلبہ و طالبات کو میڈل اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔
اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر مولانا پرویز حیدر مظاہری سملیا، مولانا ثناءاللہ قاسمی امام وخطیب چکلا، مولانا مظفر عرفانی، قاری بشارت عرفانی، حافظ مشتاق امام وخطیب چکلا، حافظ جمیل صاحب کچو، مولانا جسیم ڈہوٹولہ، مفتی ابوعبیدہ قاسمی امام وخطیب جامع مسجد اربا، مولانا صلاح سلطان قاسمی، مولانا ابوالکلام سملیا، مولانا شاہد امام وخطیب بجرمارا موجود رہے، ساتھ ہی مختلف مقامات کے ذمہ داران اور ائمہ کرام بھی موجود رہے۔
اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں حافظ گلزار، شارق قمر، ابو حسنین، ارشد، شعیب، خالد، تعلیم اور گاؤں کے نوجوانوں کا اہم کردار رہا۔

Leave a Response