Ranchi News

روزے کا مقصد قرآن پاک میں تقوی ذکر کیا گیا ہے

Share the post

رانچی: رمضان المبارک کا مہینہ بڑی برکت و فضیلت والا مہینہ ہے۔ ہماری خوش نصیبی ہے کہ اللہ پاک نے یہ برکت والا مہینہ عطا کیا ہے۔ اس مہینے میں ہم پر روزے فرض کئے گئے ہیں۔ اللہ پاک نے فرمایا یا اے ایمان والوں تم پر روزہ فرض کئے گئے ہیں جیسا کہ تم سے پہلے لوگوں پر روزہ فرض کئے گئے تھے۔ اور روزے کا مقصد قرآن پاک میں تقوی ذکر کیا گیا ہے۔ تقوی اختیار کرنے والوں کو متقی کہا جاتا ہے۔ اور قرآن کریم میں متقین کی صفات بیان کرتے ہوئے اللہ نے فرمایا وہ لوگ جو غیب پر ایمان رکھتے ہیں، نماز قائم کرتے ہیں، خرچ کرتے ہیں ہیں ان چیزوں میں جو انہیں رزق کے طور پر دیا گیا ہے، اور ایمان رکھتے ہیں ان چیزوں پر جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل کیا گیا، اور آخرت کے دن پر یقین رکھتے ہیں۔ یہی لوگ ہدایت پر ہیں‌‌۔ اور یہی لوگ کامیاب ہیں‌۔ اس ماہ مبارک آخری مرحلے پر ہے‌۔ ہمیں چاہیے اس کی قدر کرے اور اس مقصد کو حاصل کرنے کی کوشش کرے۔ متقین کی جو صفات ذکر کی گئی ہے ان کو اپنانے کی کوشش کریں۔ تاکہ اللہ کی رضا و خوشنودی حاصل ہو سکے۔ 

مفتی ابو داود

معاون قاضی امارت شرعیہ رانچی

Leave a Response