Saturday, October 5, 2024
Blog

جمعیۃ علماء ضلع پلاموں کے عہدیداران کا انتخاب مکمل، حافظ خالدحسین صدر اور مولانا نوشاد عالم مظاہری جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے

جمعیۃ علماء ہند کے تعمیری پروگرام دینی و تعلیمی وجدوجہد، سماجی خدمت، اقتصادی جدوجہد اور علمی واشاعتی جدوجہد کو ایک مقدس مشن بناکر قوم وملت کی ہمہ جہت خدمت کے لیے آگے بڑھیں/ مفتی محمد شہاب الدین قاسمی کا انتخابی اجلاس مجلسِ منتظمہ جمعیۃ علماء ضلع پلاموں سے خطاب

دوسالہ قلیل مدت میں جمعیۃ علماء ضلع پلاموں نے اہم اصلاحی، ملی اور تعلیمی اقدامات کیے/ سیکریٹری رپورٹ جمعیۃ علماء پلاموں

آج بتاریخ،10ستمبر 2024، 10 بجے صبح تا ظہر، مسجدِ حرا، جھابر، پلاموں میں حضرت مفتی محمد شہاب الدین صاحب قاسمی جنرل سیکرٹری، جمعیۃِ علماءِ جھارکھنڈ کی صدارت میں جمعیۃِ علماءِ پلاموں کا انتخابی اجلاس عمل میں آیا، نظامت کے فرائض مفتی محمد مہتاب عالم صاحب ندوی نے انجام دیے۔ حافظ محمد عمران صاحب کی تلاوتِ قرآن پاک سے پروگرام کا آغاز ہوا، مولانا محمد نوشاد عالم مظاہری اور حافظ محمد عمران صاحب نے نعتیہ کلمات پڑھے، اور اس موقع پر جمعیۃِ علماء کا دلکش ترانہ خوبصورت انداز میں مولانا محمد ذکر اللہ مظاہری اور حافظ محمد عمران نے پڑھا۔


مولانا محمد نوشاد عالم مظاہری جنرل سیکرٹری، جمعیۃِ علماءِ پلاموں نے سیکریٹری رپورٹ پیش کی، جس میں انہوں نے دو سالہ کارکردگی پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ جمعیۃِ علماءِ پلاموں کا قیام 14 نومبر 2021 کو عمل میں آیا۔ اس مختصر مدت میں تنظیم نے کئی اصلاحی اور علمی پروگراموں کے ذریعے عوام و علماء کو بیدار کیا، بالخصوص پسماندہ علاقوں میں مسلمانوں کی تعلیمی رہنمائی کرتے ہوئے اور قیامِ مکاتب دینیہ کی جدوجہد کی۔
مولانا عبد الصَّبور اَلْقاسمی نائب صدر نے شرکاء کو جمعیۃِ علماءِ پلاموں کی خدمات سے تفصیل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مکاتب کے قیام اور اصلاحِ معاشرہ کے لیے جمعیت سے وابستہ ہونے کی تلقین کی۔


جناب مفتی محمد سلطان قاسمی ناظمِ اصلاحِ معاشرہ، جمعیۃِ علماءِ جھارکھنڈ نے اپنی تقریر میں جمعیۃ کی خدمات اور اس کے مقاصد پر تفصیل سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت کا بنیادی مقصد عوام کی اصلاح اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات اٹھانا ہے۔
مولانا ابوالکلام مظاہری آفس سیکریٹری جمعیۃِ علماءِ جھارکھنڈ نے جمعیۃ کی فلاحی خدمات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ تنظیم انسانی خدمت کے عظیم مشن کو پورا کرنے کے لیے سرگرم ہے اور ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اس کو مضبوط اور منظم طریقے سے آگے بڑھائیں۔
مہمانِ خصوصی و صوبائی مشاہد حضرت مفتی محمد شہاب الدین صاحب قاسمی جنرل سیکرٹری جمعیۃِ علماءِ جھارکھنڈ نے اپنی تقریر میں جمعیۃ کے چار بنیادی اصولوں کو واضح کرتے ہوئے کہا،اخلاص، اتباعِ سنت، استقامت اور خدمتِ خلق کو بنیاد بناکر جمعیۃِ علماء کام کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انبیاء کرام علیہم السلام نے دعوت الی اللہ کے ساتھ بے لوث قوم کی خدمت کی، ہمارے اکابر بھی اسی روشن راستے پر چلتے ہوئے قوم وملت کی خدمت کرتے رہے۔


مفتی صاحب نےتحفظِ اوقاف کے سلسلہ میں جمعیۃ علماء ہند کی سوسال پر محیط زریں خدمات سے اراکین کو روشناس کراتے ہوئے کہا کہ بل کے خلاف جدوجہد ہرمسلمان کا مذہبی فریضہ ہے، انہوں نے کہا، اس سلسلہ میں مسلم پرسنل لاء بورڈ اور جمعیۃ علماء ہند کی ہدایت پر کسی بھی جدوجہد سے دریغ نہ کریں۔
اجلاس کے اختتام پر ضلعی عہدیداران کےانتخابات ہوئے، جس میں درج ذیل عہدیدار منتخب ہوئے:
صدر: حافظ محمد خالد حسین۔
نائب صدور: مولانا عبد الصَّبور اَلْقاسمی، مولانا محمد رفیق نعمانی، مولانا محمد اسجد اللہ مظاہری، قاری محمد عظمت اللہ اصغری، حافظ محمد ظفر۔
جنرل سیکرٹری، مولانا محمد نوشاد عالم مظاہری۔
نائب سیکرٹریز، حافظ محمد عمران، مفتی امتیاز عالم مظاہری، مفتی بشیر الدین نعمانی، مولانا کمال الدین قاسمی۔


خازن، حاجی محمد کمال الدین۔
معاون خازن، حاجی محمد صابر،
آفس سیکرٹری، محمد جعفر۔ اور
مولانا محمد الطاف حسین مظاہری ناظم اصلاحِ معاشرہ منتخب ہوئے۔
ان کے علاوہ مفتی معین الدین نعمانی، مولانا نور الحسن قاسمی، محمد ذاکر، صبا کریم، حافظ شیر علی، محمد شعبان، حافظ محمد آفتاب عالم، محمد افضل بنسی، حافظ محمد صلاح الدین،
محمد عمران ، جناب گوہر علی، محمد شفیع اللہ، ناظر انور ایوبی، محمد فراز بن شمیم، اور شہباز عالم شریکِ اجلاس رہے۔
کلماتِ تشکروامتنان حافظ محمد خالد حسین صدرجمعیۃ علماء پلاموں نے اداکیے اورحضرت مفتی محمد شہاب الدین صاحب قاسمی کی دعا کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

رپورٹ ؛ مولانا عبدالصبور القاسمی
نائب صدر جمعیۃ علماء پلاموں

Leave a Response