گنگا جمنی تہذیب کو اور مضبوط کرنے کی ضرورت: علقمہ شبلی


رانچی: ہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب کو کچھ شرپسند عناصر برباد کرنا چاہتے ہیں۔ یہ ہرگز ایسا نہیں کر سکتے۔ وہ اس لیے کہ ہمارے اکثریتی طبقہ بھی امن پسند ہیں۔ مذکورہ باتیں درجنوں ادارہ کے سرپرست اور خانقاہ مظہریہ منعمیہ کے سجادہ نشیں حضرت مولانا سید شاہ علقمہ شبلی قادری نے کہی۔ وہ خانقاہ مظہریہ منعمیہ فردوس نگر ڈرنڈا میں منعقد محفل غوث اعظم کے موقع پر بطور مہمان خصوصی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملک کل بھی امن پسند تھا آج بھی امن پسند ہے۔ آج کچھ لوگ اس ملک کی ایکتا اور اکھنڈتا کہ دشمن بن بیٹھے ہیں۔ مجھے بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ
نا خوف برق نہ شعلوں کا ڈر لگے ہے مجھے
خود اپنے باغ کے پھولوں سے ڈر لگے ہیں مجھے
ہمارے اس وطن عزیز کو کچھ شر پسند عناصر لہو لوہان کرنا چاہتے ہیں۔ جس کو اس ملک کا کوئی بھی صحیح دماغ باشندہ برداشت نہیں کرے گا۔ لہذا ایسے لوگوں کو ایسے غلط حرکت سے باز رہنا چاہیے۔ یہاں بسنے والے لوگوں کو ایسا ٹھوس قدم اٹھانا چاہیے جو بھارت کے لیے ترقی کا ضامن ہو۔ ہمارے ملک دوسرے ملک سے تعلیمی ، اقتصادی اعتبار سے ایک ترقی پسند ملک سمجھا جاے۔ وہیں حضرت مولانا سید ابو رافع طبرانی نے محفل غوث اعظم میں قل شریف اور صلوات سلام پڑھا۔

آخیر میں حضرت کے ہاتھوں 25 سے زائد عمدہ قسم کا کمبل ضرورت مندوں کے بیچ تقسیم کیاگیا۔ اس موقع پر درجنوں لوگ موجود تھے۔
