HomeAll India Newsچترا بلدیاتی انتخابات میں عطاء الرحمن عرف بابو کا چیئرمین منتخب ہونا پورے شہر کے لیے خوشی، امید اور فخر کا باعث
چترا بلدیاتی انتخابات میں عطاء الرحمن عرف بابو کا چیئرمین منتخب ہونا پورے شہر کے لیے خوشی، امید اور فخر کا باعث


مبارکبادی پیغام
از طرف ڈاکٹر محمد صبغت اللہ رانچی،
چترا، جھارکھنڈ کے بلدیاتی انتخابات میں جناب عطاء الرحمن عرف بابو صاحب کا چیئرمین منتخب ہونا پورے شہر کے لیے خوشی، امید اور فخر کا باعث ہے۔ عوام نے آپ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، وہ آپ کی دیانت، اخلاص اور خدمتِ خلق کے جذبے کا واضح ثبوت ہے۔
ہمیں یقین ہے کہ آپ کی قیادت میں چترا ترقی، امن اور خوشحالی کی نئی منزلوں کی طرف گامزن ہوگا۔ آپ کی بصیرت اور محنت شہر کے مسائل کے حل، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوامی فلاح کے منصوبوں کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ کو اس عظیم ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانے کی توفیق عطا فرمائے ، اور آپ کو ہمیشہ عوام کی خدمت کے لیے ثابت قدم رکھے۔
دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک تمنائیں۔
ڈاکٹر محمد صبغت اللہ رانچی جھارکھنڈ

You Might Also Like
مستقبل کے معماروں نے تاریخ رقم کر دی
نوجوانوں کی استقامت کو سلاممحمد قمر عالم قاسمی آج کا دن ہندوستان کے لاکھوں نوجوانوں، بالخصوص NEET کے طلبہ، کے...
مدینہ ٹریولس کے زیر اہتمام عمرہ زائرین کے لیے تربیتی اجلاس کا شاندار انعقاد
29جولائ2026 اور 31کو راجدھنوار اسٹیشن اور رانچی ائرپورٹ سے روانگی 90 معتمرین کا قافلہ روانہ کھوری مہوا (نمائندہ): مدینہ ٹریولس...
धर्मेंद्र प्रधान का इस्तीफा छात्रों के संघर्ष की जीत, मोदी सरकार की नैतिक हार : आबिद अली
रांची। झारखंड प्रदेश राष्ट्रीय जनता दल (राजद) के प्रदेश प्रवक्ता आबिद अली ने केंद्रीय शिक्षा मंत्री धर्मेंद्र प्रधान के इस्तीफे...
مجلسِ علماء جھارکھنڈ کی رکنیت سازی 26 جولائی سے 20 اگست تک، انتخابی کمیٹی نے کیا پریس کانفرنس
oplus_3145728 رانچی، 25 جولائی: مجلسِ علماء جھارکھنڈ کی انتخابی کمیٹی کی جانب سے سنیچر کے روز انجمن اسلامیہ، مسافر خانہ،...







