Sunday, September 8, 2024
Hazaribag News

ادارہ شرعیہ تحریک بیداری مہم ملک کے مسلمانوں کی مضبوط آواز : مولاناقطب الدین رضوی

 

اکتوبر/نومبر میں ادارہ شرعیہ تحریک بیداری کانفرنس کاانعقادہوگاہزاریباغ میں 

تیاری کے لئےکورکمیٹی کی ہوئ تشکیل

ہزاریباغ(24/جون2023) 
حسب پروگرام جامع مسجدہزاریباغ کی بالائی منزل پر ادارہ شرعیہ تحریک بیداری واصلاح معاشرہ کانفرنس کے انعقادکے تعلق سے نشست ہوئ جس کی صدارت ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کے ناظم اعلی مولاناقطب الدین رضوی نے کی۔اورنظامت مولانا سیدکامران حسیب  اورمولاناعبدالواحدنے کیا۔نشست میں شہرواطراف کے جملہ علمائے اہلسنت وائمہ مساجداور ذمہ داران عوام الناس ،اداروں کے ذمہ داران ،جامع مسجدہزاریباغ،دارالقضاہزاریباغ ،جماعت رضائے مصطفی،ازہری اکیڈمی،نوری کمیٹی،تنظیم علمائے اہلسنت اور دیگرانجمنوں کے ذمہ داران کافی تعدادمیں شریک ہوئے۔نشست کاآغاز قرآن مقدس کی تلاوت سے ہوا۔حمدونعت پیش کی گئ ،جامع مسجدکے امام وخطیب اوردارالقضاہزاریباغ کے قاضی شریعت مفتی عبدالجلیل سعدی نے نشست کے ایجنڈے پر روشنی ڈالی،نشست میں موجود مجمع عام سے خطاب کرتے ہوئے مولاناقطب الدین رضوی نے کہاکہ ادارہ شرعیہ ملک کے مسلمانوں کانمائندہ ادارہ ہے بزرگوں کی وراثت جوقیام بناءتاہنوزدین وخدمت کی خدمات کوانجام دے رہاہے۔ انہوں نے کہاکہ 14/ستمبر2022کو بہار،جھارکھنڈ اوربنگال واڑیسہ کے مقتدرومعتمدعلماء کرام اوردانشوران کی میٹنگ میں لئے گئے فیصلے کے مطابق حضرت مولاناغلام  رسول بلیاوی سابق ممبرآف پارلیمنٹ کی قیادت میں 13/دسمبر2022کوبیتیاسے ادارہ شرعیہ تحریک بیداری واصلاح معاشرہ کانفرنس کاآغاز ہوا اور چاروں ریاستوں میں مرحلہ وار یہ کانفرنس ہورہی ہے۔ملک کے مسلمانوں کے سلگتے ہوئے مسائل اوران کےحل بالخصوص تحفظ ناموس رسالت قانون بنوانے،مسلم سیفٹی ایکٹ کی تشکیل مسلمانوں کے حقوق کی بازیابی،معاشرے میں درآئ خرابیوں کودورکرنے جیسے اہم موضوعات پر مشتمل جھارکھنڈ میں تحریک بیداری اجلاس منعقدہورہاہے۔اسی کڑی میں ہزاریباغ میں بھی یہ کانفرنس کاانعقادکیاجاناہے۔میٹنگ میں موجودسبھی علماء اوردانشوروں نے اپنی اپنی رائے رکھی اورباالاتفاق فیصلہ ہواکہ ہزاریباغ میں اس تحریک کاپروگرام ہونانہایت ہی ضروری ہے۔اور مرکزی ادارہ شرعیہ کی ہدایت کے مطابق سال رواں کے اکتوبریانومبرکےمہینے میں ہزاریباغ میں ادارہ شرعیہ تحریک بیداری واصلاح معاشرہ کانفرنس کاانعقاد کیاجائےگا۔اس کی تیاری کے سلسلہ میں ایک سو ایک افراد پرمشتمل کورکمیٹی کی تشکیل ہوئ۔جس کی اگلی نشست 6/جولائی 2023 کوہوگی اورجولائی،اگست ،ستمبرتک کورکمیٹی کے ذمہ داران ضلع کے تمام علاقوں کادورہ کریں گے۔کورکمیٹی کے سرپرستان میں مفتی عبدالجلیل سعدی،مولاناعبدالواحدمصباحی،مولاناغلام وارث،مفتی محبوب عالم مصباحی،مولانااعظم مصباحی اور مفتی فہیم الدین مصباحی،مولانامشرف القادری،مفتی محب رضافیضی، نامزد کئے گئے۔جبکہ سیدکامران حسیب صدر قاری دانش اقبال سیکریٹری،احسان احمدعرف کاجو نائب صدر،محمدصابر نائب صدر،مولاناادریس نائب سکریٹری،جناب ٹنکو،جناب رافت حسین راجو اور شکیل بہاری نائبین سیکریٹری، فیصلے کے مطابق جملہ علمائے اہلسنت کورکمیٹی کے ممبرہوں گے۔نشست میں متذکرہ افرادکے علاوہ مولاناایوب مصباحی،مولانامستجاب،مولانامختار،مولاناہشام،قاری عبدالغفار،قاری شمسیر حاجی مشتاق رضوی ،محمد مستقیم،الحاج منظور،انور فدوی،حافظ عاقب،غلام فرید،احتشام،ممتاز،،مفتی داودمصباحی،پرفیسررضوان علی،غالب،حاجی اشرف منڈئ،شہادت حسین لاکھے،غلام مصطفی منڈی،محمدشاہد،شبلی احمد،مہتاب عالم،سہیل احمد،تسلیم،فیض احمد، سالک رضا، سیف احمدودیگرحضرات نے شرکت کی۔۔لاکمیشن کی جانب سے جاری کردہ بل یکساں سول کوڈ کی سخت مخالفت کی گئ۔اور مرکزی ادارہ شرعیہ سے جاری احتجاجی فارم بھرنے اور لاکمیشن کومیلhttps://www.edara-e-sharia.com کرنے سے متعلق لنک عام کیاگیااورہدایت کی گئ کے ملک کے مسلم گھر کاایک ایک فرد لاکمیشن کواپنااحتجاج درج کرے۔کانفرنس سے پہلے تیاری کے سلسلہ میں جوبلاک وائزدورے ہوں گے جس میں جہاں کورکمیٹی کے علماء وذمہ داران ہوں گے وہیں خصوصی طورپرادارہ شرعیہ جھارکھنڈکے ناظم اعلی مولاناقطب الدین رضوی اورمرکزی ادارہ شرعیہ پٹنہ کے نائب قاضی شریعت مفتی غلام حسین ثقافی بھی دورہ کاحصہ رہیں گے۔نشست کااختتام سیدکامران حسین کی دعاپرہوا۔

Leave a Response