سماج وادی شکچھک سبھا کے ریاستی صدر بنائے گئے شارخ حسن رضوی
رانچی: سماج وادی سکچھک سبھا کے قومی صدر پروفیسر بی پانڈے کے ذریعہ مکتوب جاری کر تشکیل شدہ ریاستی صدور کی پریس ریلیز جاری کی گئی ہے۔ پریس ریلیز کے مطابق اترپردیش کے ریاستی صدر ڈاکٹر آفتاب عالم، اتراکھنڈ کے ریاستی صدر ڈاکٹر ایچ پی یادو ، مدھیہ پردیش کے ریاستی صدر ڈاکٹر رویندر ناتھ، بہار کے ریاستی صدر ڈاکٹر مکیش کمار، تمل ناڈو کے ریاستی صدر چامن ڈیشوری بی، تلنگانہ کے ریاستی صدر پی وینکویٹ راجیہ ، آندھرا پردیش کے ریاستی صدر ککرالا ایشور رائوں، مہاراشٹر کےریاستی صدر شری ودھیا واشنی یادو، کرناٹک کے ریاستی صدر جی ایس رمیش، چھتیس گڑھ کے ریاستی صدر کرشنا پاٹھک، جھارکھنڈ کے ریاستی صدر شارخ حسن رضوی، کیرل کے ریاستی صدر ڈاکٹر ایلیکس تھامس کو ذمہ داری دی گئی ہے۔ جھارکھنڈ کے ریاستی صدر شارخ حسن رضوی کو سماج وادی شکچھک سبھا کے ریاستی صدر بنائے جانے پر انہیں مبارکبادی دیئے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ شارخ حسن رضوی نے کہاکہ قومی صدر نے جس اعتماد اور بھروسے کے ساتھ مجھے ریاست کی ذمہ داری دی گئی ہے اس کا میں بحسن وخوبی انجام دینے کی کوشش کروں گا اور اس شکچھک سبھا کے بینرتلے اساتذہ کے مختلف مسائل کےحل کیلئے کوشاں رہوں گا۔