بریلی شریف :- بین الاقوامی تنظیم علماء عالم فی الھند کے جوائنٹ سیکرٹری اور ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کے ناظم اعلی مولانا محمد قطب الدین رضوی نے چودھویں صدی کے مجدد اعلی حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ الرحمۃ والرضوان کے 105 واں عرس پاک کے مبارک موقع سے کہاہے کہ پوراعالم سرکاراعلی حضرت کا 105 واں عرس مقدس منارہاہے اور حسن اتفاق ہے کہ اعلی حضرت کو 105 علوم وفنون پرمکمل دسترس حاصل تھا یقیناً اعلی حضرت کی ذات اللہ تعالیٰ کی رحمت اور رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کامعززہ ہے، آج دوبجکر پینتیس منٹ پر بریلی شریف سمیت ہندوستان کے چپے چپے اور پوری دنیامیں قل شریف کے ساتھ عرس پاک منایاگیاوہیں بریلی شریف میں تین روزہ عرس مکمل آب وتاب اور عقیدت واحترام کے ساتھ اختتام پزیرہوا ،بریلی شریف عرس پاک میں ادارہ شرعیہ کی تمام شاخوں بشمول بہار، جھارکھنڈ، بنگال، اڑیشہ، چھتیس گڑھ، تریپورہ، آسام، مدھیہ پردیش، مہاراشٹرا، راجستھان، ، بنگلور، یوپی، گجرات وغیرہ مقامات کے ذمہ داران شریک عرس ہوے اور ملک کے کونے کونے سے زائرين پہونچے ساتھ ہی بیرون ممالک بنگلہ دیش، دبئ، ایران، عراق، نائجیریا ،مصر، سورینام، سعودیہ، قطر، بحرین، شام، امریکہ، برطانیہ، سری لنکا، جرمنی، لیبیا ودیگرممالک سے بھی مندوبین نے عرس پاک میں شرکت فرماکراکتساب فیض کیا،
مولاناقطب الدین رضوی نے کہاکہ اعلی حضرت امام اہل سنت مجددماتہ حاضرہ مؤیدملت طاہرہ سرکاامام احمدرضاخان فاضل بریلوی علیہ الرحمہ کی ولادت 10 شوال المکرم 1272 ہجری روزشنبہ وقت ظہرمطابق 14 جون 1856 عیسوی کوہوئ اور 1921 عیسوی کووصال ہوا، اعلی حضرت نے تقریبا13/ سوکتابیں 105 موضوعات پرمشتمل لکھ کردنیاکوحیرت زدہ کردیا آپ نے ایک ماہ میں مکمل قرآن پاک حفظ کیا اور دنیاکوفتاوی کی انسائیکلوپیڈیا”الفتاوی الرضویہ”عطاکیاآپ پیرکامل ولئ کامل تھے، آپ کو تفسیر، احادیث، فقہ، اصول فقہ، علم منطق، ع کلام، علم بیان، علم جفر، سائنس، میڈیکل سائنس، ذراعت، فلکیات، کیمیا، طبیعات، نباتات، حیاتیات وغیرہ پر دسترس حاصل تھا
You Might Also Like
तहरीक मकातीबे फ़िक्र 3और 10 नवंबर को तालीमी इनामी मुकाबला आयोजित करेगी
मुकाबले में 55 मकतब के बच्चे होंगे शामिल ओरमांझी(मोहसीनआलम):तहरीक मकातीबे फ़िक्र रांची झारखण्ड के द्वारा मुस्लिम छात्र-छात्राओं के अंदर शिक्षा...
संयुक्त शिक्षक मोर्चा ने आपात बैठक बुलाकर अपनी लंबित मांग पूरी करने के लिए सरकार से लगाई गुहार
छत्तीसगढ़, उत्तराखंड, मध्यप्रदेश के तर्ज पर झारखंड में भी शिक्षकों सहित राज्यकर्मियों की सेवानिवृति उम्र 62 वर्ष करने की मांग...
नशा मुक्त जागरूकता अभियान धनबाद जिला में चलाने की तैयारी शुरु
रांची। झारखण्ड प्रदेश जमीयतुल कुरैश द्वारा नशामुक्त जागरूकता अभियान को धनबाद में चलाने का निर्णय लिया गया है।इस संबंध में...
جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے بہار سیلاب زدگان کے لئے راحت رسانی کاکام جاری
صوبہ ٔ جھارکھنڈ کی جمعیۃ کے ضلعی ذمہ داران ضرورتمندوں کے لئے مؤثر اقدامات کریں : اصغر مصباحی رانچی : جمعیۃ علما جھارکھنڈ کے جنرل...