Saturday, July 27, 2024
Ranchi News

روزہ داروں کا خدمت کرنا بھی ثواب

 

روزہ داروں کا خدمت کرنا بھی ثواب

رانچی:روزہ داروں کا خدمت کرنا بھی ثواب ہے۔روزہ داروں کا سہولت پہونچانا بھی ثواب۔روزہ رکھ کر گھر والوں کے لیےافطار ،سحری اور کھانا تیار کر نا یہ بھی ثواب ہے۔ روزہ کا مقصد دل میں اللہ کا خوف، شریعت کے مطابق چلنے کا شوق پیدا ہوجائے۔ یہ چیزصرف بھوکے پیاسے رہنے سے حاصل نہیں ہوسکتی ہے۔ روزے کی حالت میں کھانے پینے سے رکنے، جھوٹ سے بچنے،دھوکہ اور غیبت سے پرہیز کرنے کی ضرورت ہے۔ نبی کریمﷺ نے فرمایا کے بہت سارے روزے دار کو بھوک اور پیاس کے علاوہ کوئی ثواب نہیں ملتا۔ کیونکہ اس نے روزہ کی حالت میں حلال چیزوں سے یعنی کھانا، پینا، حلال ہے، لیکن روزہ کی حالت میں اس سے اپنے آپ کو دور رکھا۔ ہاں مگر برائی کرتا رہا تو اسکا روزہ جاتا رہا۔جھوٹ بولتا رہا اس سے اسکا روزہ جاتا رہا۔رمضان المبارک کے مہینہ میں روزہ داروں کا خدمت کرنا بھی ثواب ہے۔ اسکےلئے افطار،سحری کا انتظام کرنا یعنی گھر والوں کے کام میں ہاتھ بٹانا بھی ثواب ہے۔کٔی ماؤں کی شکایت رہتی ہے کہ اس کی بیٹی، بہو، بیٹا، پوتا روزہ رکھ کر کوئی کام نہیں کرتے۔ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ روزہ داروں کی خدمت کرنا ثواب ہے۔ 

حافظ محمد عارف حسین سونس،ڈاریکٹر مکتب درس قرآن کونکا روڈ رانچی

Leave a Response