Saturday, July 27, 2024
Ranchi Jharkhand News

روزے داروں کے لیے رمضان کٹ تقسیم کیا گیا

الا ایما ن چیریٹی ٹیبل ٹرسٹ نجفی ہاوس ممبی کی جانب سے زیر نگرانی جھارکھنڈ کے معروف عالم دین مولانا سید تہذیب الحسن رضوی نمائندہ نجفی ہاؤس نے بہار جھارکھنڈ بنگال ویوپی کے مختلف علاقوں میں ماہ رمضان المبارک کے آمد پر روزے داروں کی سہولیت کی خاطر رمضان کٹ لوگوں تک پہنچایا گیا۔ رمضان کٹ پانے والوں نے ادارے کے ذمہ داروں کی دل کی گہرائی سے تعریف کی اور دعاؤں سے نوازا۔ حضرت مولانا سید تہذیب الحسن رضوی نے کہا کہ الا ایمان چیریٹی ٹیبل ٹرسٹ ہندوستان کا وہ قدیم ادارہ ہے جو غریبوں بیواؤں مسکینوں کی ہر ممکنہ مدد کرتا آرہا ہے ۔غریبوں کو پانی کی دشواری ہو تو انہیں نل اور واٹر کنکشن دے کر، تعلیم میں غریب بچوں کو ان کے فیس کا انتظام کرنا، بیماروں کو دوا کی فراہمی، غریب بچیوں کی شادی میں تعاون کرنا، اور مساجد کی تعمیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا اس ادارے کی اپنی خدمات الگ ہے۔ تقسیم راشن میں مولانا تہذیب الحسن رضوی امام جمعہ رانچی کی پوری ٹیم نے دل جمائی کے ساتھ کام کو انجام دیا۔ رضاکاروں سے پوچھا گیا کہ آپ کو اس سے کیا فائدہ تو ان لوگوں نے یہی جواب دیا کہ اس نیک کام میں خدمت کرنے کا موقع اللہ نے ہمیں دیا ہے۔ اس سے بڑی عبادت اور کیا ہو سکتی ہے


۔پوری ٹیم کے لوگ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ عقیل حسین تونبہ روہتاس، اسلامک اسکالر مولانا سید موسوی رضا حسین حسین آباد جپلا، سید شہزاد حسین پٹنہ ، سید نوشاد علی پٹنہ، مولانا نقی امام پٹنہ، سید آفتاب جعفری مظفرپور بہار، مسٹر چاند چندن پٹی مولانا شمیم ترابی سیوان، احسان علی چھپرہ۔ مولانا۔ ظہیر الحسن سریا۔ مولانا یعسوب عباس کٹیہار، مولانا ناصر حسین بھاگل پور، عمران حسین چندولی، شامل رضوی بنارس، منیر حسین چندولی کے نام قابل ذکر ہیں جنہوں نے بڑی محنت اور لگن کے ساتھ اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور لوگوں تک راشن پہنچایا۔ راشن کافی مقدار میں تھا جس سے ایک ماہ ارام سے روزے داروں کی پریشانی دور ہو گئی

Leave a Response