All India NewsJharkhand NewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi News

رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ جھارکھنڈ زون 3 کا سالانہ انعامی اجلاس کا انعقاد

Share the post

رانچی: آج تاریخ 19 دسمبر 2024 بروز جمعرات بمقام مدنی مسجد مدرسہ حسینہ حسین آباد کڈرو رانچی جھارکھنڈ میں ایک انعامی اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی صدارت حضرت مولانا محمد صاحب معاون صدر رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ و مہتمم مدرسہ حسینہ کڈرو را نچی‌نے کی۔ اجلاس کے مہمان خصوصی حضرت مولانا محمد اسحاق صاحب صدر رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ جھار کھنڈ تھے۔

انعامی اجلاس میں رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ جھارکھنڈ زون 3 کے سالانہ امتحان منعقده 14 فروری 2024 میں امتیازی نمبرات حاصل کرنے والے طلباء کو شال و کتاب دیکر انعام سے نوازا گیا۔ اجلاس میں شریک ہونے والوں میں حضرت مولانا عبد القیوم ضلعی صدر رابطہ مدارس، حضرت مولانا نجم الدین، حضرت قاری صہیب احمد، حضرت مولانا محد شہاب الدین، حضرت مولانا مفتی قمر عالم، حاجی قطیب الحق، حضرت مولانا اصغر مصباحی، حضرت مولانا قاری احسان، حضرت مولانا قاری اسجد، قاری‌اسعد، مولانا اقبال عادل، قاری اخلد، قاری عبد الماجد، قاری مشتاق، مولانا اسرافیل ماسٹر اطہر، مولانا گلفام، مولانا تبریز، مولانا کاشف سمیت کئی لوگ موجود تھے۔

Leave a Response