ہر باشعور مسلمان کو اس بات کا بخوبی علم ہے کہ اسلام ‘کے بنیادی ارکان پانچ ہیں:(1) اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور یہ کہ حضرت محمد مصطفی ﷺ اللہ تعالیٰ کے بندے اور اس کے رسول ہیں(2) نماز قائم رکھنا(3) زکات دینا(4) حج کرنا(5)رمضان کے روزے رکھنا۔
اور ہر مسلمان کو اس بات کا بھی بخوبی علم ہے کہ ‘فریضہ حج’ کا معاملہ نماز اور رمضان المبارک کے روزوں جیسا نہیں ہے ،بل کہ یہ ان دونوں سے کچھ الگ سا ہے:کیوں کہ نماز پڑھنا اور رمضان المبارک کے روزے رکھنا مطلق ہر عاقل ،بالغ مسلمان پر فرض اور ضروری ہے؛ مگر ‘حج کی ادائیگی’ مطلق ہر عاقل و بالغ مسلمان پر فرض نہیں ہے ؛بل کہ اوپر کے دونوں ارکان میں ذکر کردہ دونوں شرائط سمیت ایک تیسری شرط ‘ استطاعت’ کا وجود بھی حج کی فرضیت کے لیے ناگزیر ہے۔ ‘صاحب استطاعت’ ہر اس شخص کو کہیں گے،جس کے پاس زندگی کی بنیادی ضروریات کے اخراجات، نیز اہل وعیال کے واجبی خرچے پورے کرنے کے بعد اس قدر زائد رقم ہو جس سے حج کےضروری اخراجات (آمد و رفت اور وہاں کے قیام وطعام وغیرہ) پورے ہوسکتے ہوں۔
اگر کوئی شخص استطاعت و قدرت کے باوجود زندگی میں ایک دفع بھی حج نہیں کرسکا،تو ایسے شخص کےلیے اللہ کے نبی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے بڑی بیان فرمائی ہے ،حدیث مبارکہ ہے: اسلام میں صیرورت نہیں ہے۔(اخرجه ابوداؤد في السنن 348/2 حدیث رقم 1729۔ واحمد في المسند 312/1)
حدیث مبارکہ میں’ صیرورت’ کا لفظ آیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ استطاعت و قدرت کے باوجود اگر کوئی شخص اپنی حج نہیں کرپاتا ہے،تو پھر ایسے شخص کا اسلام میں کوئی حصہ نہیں ہے اور یہ اسلام میں جو حصہ کے نفی کی گئی ہے،یہ محمول ہے تغلیظ ہے۔
یقینا استطاعت و قدرت کا ہونا،یہ خداوند قدوس کی جانب سےعطا کردہ ایک عظیم نعمت ہے، اگر کوئی شخص اس عظیم نعمت سے بہرہ ور ہونے کے باوجود بھی ‘فریضہ حج’ کی ادائیگی سے محروم رہ جاتاہے ،تو بھلا اس شخص سے بھی بڑا کوئی ،اس کرہ ارضی پر سیہ بخت اور بد نصیب ہوسکتا ہے؟؟خداوند عالم ہم تمام مسلمانوں کو فریضہ حج کی ادائیگی کی توفیق عطا فرمائے آمین ۔
You Might Also Like
मुख्यमंत्री श्री हेमन्त सोरेन ने देश के सुप्रसिद्ध उद्योगपति श्री रतन टाटा के निधन पर शोक प्रकट किया
रांची/ जमशेदपुर: मुख्यमंत्री श्री हेमन्त सोरेन ने देश के सुप्रसिद्ध उद्योगपति श्री रतन टाटा के निधन पर गहरा शोक व्यक्त...
कांके के जीएम मॉडर्न पब्लिक स्कूल के बच्चों ने चलाया सड़क सुरक्षा अभियान
लोगों में जागरूकता की कमी के कारण होते हैं सड़क हादसे:हसीब अहमद कांके: मौलाना जौहर अली हेल्थ एंड एजुकेशन फाउंडेशन...
وقف ترمیمی بل منظور نہیں: ہیمنت سورین
وزیر اعلیٰ جھارکھنڈ سے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے وفد کی ملاقات رانچی: 9؍ اکتوبر 2024جھارکھنڈ کے وزیر...
मुख्यमंत्री को मॉब लिचिंग के पीड़ितो को चेक सौंपने पर मुस्लिम मजलिस मुशाविरत ने शुक्रिया अदा किया
रांची: मुख्यमंत्री श्री हेमन्त सोने ने मॉब लिचिंग के पीड़ितो तथा झारखंड उत्पाद सिपाही शारिरीक दक्षता परिक्षा के दौरान दुर्भाग्यपूर्ण...