Saturday, July 27, 2024
Blog

میدان شعروادب کےعظیم شہسوار سالک بستوی کی رحلت پر اساتذہ الفلاح کااظہار تعزیت

صاحب گنج جھارکھنڈ
اہل حدیثان ہند کی معروف ومقبول شخصیت مشہور شاعر وادیب عالم دین سالک بستوی کے انتقال پرملال پر ایک تعزیتی نشست منعقد ہوئی ملی جانکاری کے مطابق یہ نشست الفلاح ایجوکیشنل سوسائٹی بڑا سوناکوڑ صاحب گنج جھارکھنڈ کے زیر اہتمام شیخ عبدالخبیر مفتاحی صاحب پرنسپل الفلاح کی صدارت میں تھی موصوف مفتاحی صاحب نے شاعر سالک بستوی کی رحلت کو شعر وادب کی دنیا کےلئے بڑا خلاکہا اور انکی رحلت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتےہوئے کہاکہ موصوف سالک بستوی صاحب نے شعروشاعری میں مسلک اہل حدیث کی بڑی ترجمانی کی ہے انہوں نے اپنے شعروادب میں کتاب وسنت کی بالادستی کا خوب خوب لحاظ کیا ہے۔

موقع پر شیخ اجمل سلفی صاحب چئیرمین الفلاح نے کہا کہ سالک بستوی صاحب ملک کے بہترین شاعرتھے موصوف سالک صاحب نے منہج و مسلک کی جم کررعایت ووکالت کی ہے انکے منظوم کلام سے میں کافی متاثرہوں انکی زبان وادب میں عجیب سی سلاسلت وشیفتگی پائی جاتی ہے یہ دنیا انکے شعر وادب کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی ہے شیخ سلفی نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ ‌موصوف بڑی خوبیوں کے مالک تھے نرم خو گم گو بھی تھے بلند ہمت وحوصلہ کے مالک تھے
خیال رہے کہ تعزیتی نشست میں اساتذہ الفلاح نے موصوف کے حق دعاء مغفرت کے ساتھ ساتھ انکے رشتہ داران وپسماندگاں کے لئے صبر کی بھی دعائیں کی

Leave a Response