7232 اردو معاون اساتذہ کی بحالی کی تجویز کی منظوری ایک مستحسن قدم : ڈاکٹر محمد یٰسین قاسمی
رانچی : ۔ (اسٹاف رپورٹر ) وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے ریاست جھارکھنڈکے پرائمری اسکولوں میں اردو معاون اساتذہ کی بحالی کے لیے 7232 آسامیاں تخلیق کرنے کی تجویز کو منظوری دی ہے ، جو یقیناً جھارکھنڈ کی اردو آبادی کے تئیں نہایت خوش آئند خبر ہے ۔ اردو آبادی اسے نعمت غیر مترقبہ قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ موصوف سے یہ توقع وابستہ کرتی ہے کہ سابقہ 4401 میں سے بقیہ 3712 خالی نشستو ں کو بھی( سابقہ پے گریڈ کے مطابق) پرُکرکے اردو آبادی کو شاد کام کریں گے ۔ اس تناظر میں جھارکھنڈ کی سماجی و لسانی تنظیمو ں اور ان کے ذمہ داران بہ طور خاص انجمن اسلامیہ رانچی کے صدر الحاج مختار احمد، انجمن ترقی اردو جھارکھنڈ کے کار گزار صدر ڈاکٹر محمد یٰسین قاسمی ، انجمن جعفریہ کے سرپرست الحاج مولانا سید تہذیب الحسن رضوی ، انجمن بقائے ادب رانچی کے جنرل سکریٹری نصیر افسر ، آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسو سی ایشن کے اسٹیٹ سکریٹری ڈاکٹر سرفراز عالم ، آل جھارکھنڈ مدرسہ ٹیچرس ایسو سی ایشن کے میڈیا سکریٹری مولانا محمد حماد قاسمی اور انجمن فروغ اردو جھارکھنڈ کے صدر محمد اقبال و سکریٹری ڈاکٹر محمد غالب نشتر نے مشترکہ طور پر وزیر اعلیٰ جھارکھنڈ مسٹر ہیمنت سورین کو ہدیۂ مبارک باد پیش کیا ہے ، ساتھ ہی سابقہ طرز پر ’’تجویز ‘‘میں اردو سہایک آچاریہ کی جگہ پر اردو سہایک شکچھک ( Urdu Assistant Teacher) کئے جانے کی درخواست کی ہے ، تاکہ کسی طرح کا ابہام نہ رہے۔
متذکرہ بالا تنظیموں کے ذمے داران بہت جلد وزیر اعلیٰ موصوف کی خدمت میں حاضر ہو کر اجتماعی طور پر گلدستہ کا نذرانہ پیش کریں گے ۔
You Might Also Like
جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے بہار سیلاب زدگان کے لئے راحت رسانی کاکام جاری
صوبہ ٔ جھارکھنڈ کی جمعیۃ کے ضلعی ذمہ داران ضرورتمندوں کے لئے مؤثر اقدامات کریں : اصغر مصباحی رانچی : جمعیۃ علما جھارکھنڈ کے جنرل...
सरकार से आग्रह करते हैं कि सूचना आयोग की नियुक्ति प्रक्रिया को शीघ्र पूरा करे
झारखंड सरकार के कार्यकाल के अंतिम वर्ष/महा हैं और कुछ ही दिनों में चुनाव की घोषणा हो जाएगा।11ऑक्टबर सूचना अधिकार...
देश ने एक अनमोल रतन खो दिया : यशस्विनी सहाय
रांची। कांग्रेस नेत्री व अधिवक्ता सुश्री यशस्विनी सहाय ने प्रख्यात उद्योगपति रतन टाटा के निधन पर गहरा शोक व्यक्त करते...
सुबोधकांत सहाय ने प्रख्यात उद्योगपति रतन टाटा के निधन पर जताया शोक
कहा, देश के औद्योगिक विकास में उनका योगदान भुलाया नहीं जा सकता रांची। कांग्रेस नेता व पूर्व केंद्रीय मंत्री सुबोधकांत...