Wednesday, September 11, 2024
Jharkhand News

ہر اختلاف سے دور رہ کر اتحاد قائم کریں مسلمان: مولانا غلام رسول بلیاوی

رانچی :ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کے زیر اہتمام ڈورنڈا رسالدار بابا درگاہ احاطہ میں باشتراک سنی بریلوی سنٹرل کمیٹی اور درگاہ کمیٹی، علماء کرام و ملت کے ذمہ داروں کی ایک اہم نشست حضرت مولانا ڈاکٹر تاج الدین رضوی کی صدارت اور مولانا قطب الدین رضوی ناظم اعلی ادارہ شریعہ جھار کھنڈ کی نظامت میں ہوئی۔ جس کے مہمان خصوصی سابق ممبر آف پارلیمنٹ مولانا غلام رسول بلیاوی صدر مرکزی ادارے شرعیہ کی باوقار موجودگی رہی۔ تلاوت سے نشست کا اغاز ہوا اور قاری تابع عالم، نازش، مولانا عابد رضا نے نعت پاک پیش کیا۔ مہمان خصوصی کا گرم جوشی کے ساتھ استقبال ہوا۔ مولانا قطب الدین رضوی نے ادارہ شرعیہ تحریک، ادارہ شرعیہ اصلاح معاشرہ کانفرنس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالا۔ شرکاء نے اہم مشورے پیش کیے۔ مہمان خصوصی حضرت مولانا غلام رسول بلیاوی سابق ممبر آف پارلیمنٹ نے کہا کہ ملک کے مسلمان اس وقت مختلف مسائل سے دوچار ہیں۔

ماب لینچنگ لگاتار ہو رہی ہے۔ اسے روکنے کے لیے حکومتوں نے اب تک کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مسلم سیفٹی ایکٹ بننا بہت ضروری ہے۔ آج ہم مسلمان ہر میدان میں پسماندہ ہیں۔ اس بڑے طبقہ کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ ہمارے معاشرے کے درمیان چھوٹی چھوٹی باتوں پر لمبے عرصے تک اختلاف و مقدمے چلا کرتے ہیں۔ اسے ختم کرنا ضروری ہے۔ جھارکھنڈ میں مسلم اقلیت کے مسائل دن بدن سنجیدہ ہو رہے ہیں۔ مولانا نے کہا کہ بہار، بنگال، اڑیسہ، چھتیس گڑھ اور جھارکھنڈ کے سلگتے مسائل کے حل کے لیے ہر ضلع میں ادارہ شرعیہ تحریک بیداری و اصلاح معاشرہ کانفرنس کی جا رہی ہے۔ اور اس کے نتائج پورے ملک میں مثبت ہو رہے ہیں۔ راجدھانی میں بھی ایک مرکزی اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا۔ آخر میں 10 نکاتی فیصلے لیے گئے۔ اس موقع پر ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کی طرف سے علامہ غلام رسول بلیاوی صاحب کے دست مبارک سے گلدستہ اور ہار پہنا کر نو منتخب درگاہ کمیٹی کے عہدے داروں اور ممبران کا استقبال کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی سابق کمیٹی کے ذمہ داران کی سابقہ خدمات کے لیے حوصلہ افزائی کی گئی۔ رسالدار بابا درگاہ کمیٹی کے نو منتخب کمیٹی نے بھی علامہ مولانا غلام رسول بلیاوی کو پھول مالا اور پگڑی باندھ کر استقبال کیا۔

مولانا بلیاوی اور ادارے شرعیہ کے دیگر ارکان نے الحبیب انقلیب میں جھارکھنڈ اقلیتی کمیشن کے نو منتخب چیئرمین جناب ہدایت اللہ خان کو گلدستہ دے کر مبارک باد پیش کیا۔ نشست میں مولانا قطب الدین رضوی، ڈاکٹر تاج الدین رضوی، قاری ایوب رضوی، مولانا مسعود فریدی، مولانا عابد رضا، مولانا ریاض الدین، حاجی افسر قریشی، قمر الحق، مولانا سمیع اختر، مفتی شمس تبریز، مولانا عبدالسلام، سید خورشید اختر عقیل الرحمن، درگاہ کمیٹی کے نو منتخب عہدے دار میں جاوید انور, عبدالخالق, رضوان حسین, بلال احمد, ذوالفقار علی بھٹو، محمد صادق، آفتاب عالم، سرفراز گدی کے علاوہ مولانا شمیم اختر، محمد فاروق، سہیل گددی، مولانا افتاب ضیا، قاری عبدالمبین، مولانا محمد عالم، مولانا صابر حسین، مولانا ڈاکٹر دلدار حسین، قاری مجیب الرحمن، مولانا غلام حیدر، قاری عبد، مولانا نظام الدین، قاری صاحب، محمد اسلام، مولانا کلیم الدین، وغیرہ شریک ہوئے۔

Leave a Response