حالات سے مقابلہ کے لیے مسلمان جرأت و ہمت کا مظاہرہ کریں: مفتی محمد سہراب ندوی
امارت شرعیہ بہاراڈیشہ وجارکھنڈ کے زیر اہتمام سنگل دیپا ڈالٹن گنج کے خصوصی اجتماع سے مولانا احمدحسین قاسمی کا خطاب
(6/فروری ڈالٹن گنج)
مسلمانو! آپ کی شاندار تاریخ رہی ہے، آپ نے ہر مشکل حالت میں اپنی غیرت ایمانی اور جرأت اسلامی کا مظاہرہ کیا ہے، طوفانوں نے آپ کے قدم کو کبھی متزلزل نہیں کیا، ساڑھےچودہ سو سالہ تاریخ گواہ ہے کہ آپ نےہمیشہ اپنی اولوالعزمی سےحالات کے رخ کو موڑا ہے۔آپ گرے ہیں ضرور ؛مگر پھر اٹھ کر کھڑے ہوئے ہیں، سخت سے سخت حالات نے کبھی آپ کو پس ہمت ہونے نہیں دیا۔
سب سے پہلے ہمیں یہ غور کرنا ہوگا کہ آخروہ ہماری کونسی کمزوریاں ہیں؟ جن کی وجہ سے آج ہم پر اس طرح کے حالات آئے ہیں،ہم ان اسباب ووجوہات کو ڈھونڈیں اور اپنا محاسبہ کریں؛پھر ملک کے موجودہ حالات میں ہمیں پورے شعور اور کامل ایمانی بصیرت کے ساتھ کرنے کے کاموں کو انجام دینا ہے۔قرآن وسنت اور اسلامی تاریخ ہمیں یہی سبق دیتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار امارت شرعیہ کے نائب ناظم جناب مولانا مفتی محمد سراب ندوی صاحب، علماءکرام، ائمہ مساجد اوردانشوران کے ایک عظیم اجلاس سے اپنے صدارتی خطاب میں کر رہے تھے ۔
محترم موصوف نےامارت شرعیہ کے موجودہ پیغام کے حوالے سے سماج میں پھیلی ہوئی تمام برائیوں کا تفصیل سے تذکرہ کرتے ہوئے، اس کے انسداد اور روک تھام کےطریقۀ کارپرگفتگو کی، اور مسلمانوں کو ان سے بچنے کی سخت تاکید کی اور انہیں قرآن و سنت کے مطابق اپنی معاشرتی زندگی گزارنے کی ہدایت دی۔ وہیں اس موقع پر امارت شرعیہ کے معاون ناظم جناب مولانا احمد حسین قاسمی مدنی نے امارت شرعیہ، اس کی روشن تاریخ اور اس کے سوسالہ طویل کارناموں پر تفصیل سے روشنی ڈالتےہوئےکہاکہ امارت شرعیہ کے بانی اور اس کےاکابرین نے جن بنیادوں پر اور جس عظیم اسلامی فکر کے ساتھ اس ادارے کو قائم کیا ہے؛ وہ کسی بھی طرح تقسیم کو قبول نہیں کرتا۔اس کا دائرہ بڑھ تو سکتا ہے ؛مگر کسی طرح کم نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے ملت کے انتشار کو ختم کرنے اور ہرسطح پراجتماعیت پیداکرنےکیلیےزوردیتےہوئےکہاکہ
امارت شرعیہ کا سب سےپہلااوربنیادی پیغام، اتحادامت ہے۔ اگر مسلمانوں پرارکان اسلام کےعلاوہ چھٹی چیز کوئی فرض ہو سکتی ہے؛ تو وہ باہمی اتحاد و اتفاق ہے۔آج مسلمانوں کےتمام مسائل کا حل، دین پرعمل کرنےاور آپسی اتحاد میں مضمرہے۔ وہیں دوسری جانب جامعہ الہدایہ ڈالٹن گنج پلاموں کے مہتمم جناب مفتی عبدالصبور صاحب نے امارت شرعیہ کے حقیقی معنی اور اس کے موجودہ تقاضوں سے لوگوں کو آگاہ کیا۔
واضح رہے کہ یہ اجلاس امارت شرعیہ بہار اڈیشہ وجھارکھنڈ پھلواری شریف پٹنہ کے زیر اہتمام حضرت امیر شریعت مولانا سید احمد ولی فیصل رحمانی صاحب کے حکم و ہدایت پر حالات حاضرہ کے تناظرمیں مسلمانوں کو عملی طورپربیدار کر نےکی غرض سے مورخہ ۵/ فروری بمقام سنگلدیپا ڈالٹن گنج ضلع پلاموں ریاست جھارکھنڈ میں منعقد کیا گیا تھا ۔
اجلاس کاآغاز جناب قاری حسان صاحب امام و خطیب جامع مسجد سنگل دیپا اور جناب مفتی اکبر علی قاسمی مبلغ امارت شرعیہ کی نعت پاک سے ہوا، جبکہ اس عظیم الشان اجلاس کی نظامت کے فرائض جناب مفتی امتیاز صاحب پلاموی نے انجام دیے۔ اور صدر جلسہ جناب مفتی محمد سہراب ندوی صاحب کی رقت آمیز دعاء پر اس عظیم الشان اجلاس کا اختتام ہوا ۔ اجلاس کے بعد علماء کرام کے ساتھ ایک خصوصی نشست ہوئی؛ جس میں پلاموں ضلع کے تمام احوال رکھے گئے اور امارت شرعیہ کی جانب سےضلع پلاموں میں ایک دارالقضاء کے قیام پر غور وخوض کیا گیا۔
اجلاس کوکامیاب بنانےمیں مولانا ارشاد احمد رحمانی صاحب مبلغ امارت شرعیہ پٹنہ،
جناب مفتی اکبر علی قاسمی صاحب مبلغ امارت شرعیہ پٹنہ،
جناب مفتی عبد الصبور صاحب قاسمی ناظم مدرسہ الہدایہ ڈالٹن گنج پلاموں،
حافظ و قاری خالد حسین صاحب گرہا پلاموں،مولانا رضوان صاحب مظاہری سنگل دیپا ،مولانا نوشاد عالم مظاہری صاحب سنگل دیپا، مفتی معراج الحق نعمانی، مولانا غلام رسول ،ماسٹر سعید صاحب صدر سنگل دیپا،ماسٹر دلشاد صاحب اورانجینئر عارف صاحب کےنام اہم ہیں ۔
اجلاس میں شریک ہونےوالوں میں جناب مولانا عمران ،مولانامحمد نور الحسن قاسمی ،مولانا محمد حسان القاسمی ، امام جامع مسجدسنگل دیپا،مولانا رفیق نعمانی،مولانا حذیفہ ،مولاناارشاد احمدالمظاہری،مولانا بشیر الدین نعمانی،
مولانا منصور عالم المظاہری ،
حافظ منصور صاحب الحسینی ،حافظ مجیب الدین،حافظ محمد مہتاب عالم،مفتی معین الدین،حافظ ظفر،حافظ کاشف،مولانا تبریز ،
مولانا الطاف صاحب مظاہری،
مفتی مہتاب عالم صاحب،
محمد مجتبٰی صاحب عرف بابو بھائی،حاجی فاروق ،حاجی صابر ،ڈاکٹر زبیر ،ماسٹر حامد اور
حافظ عمران صاحب کےنام قابل ذکرہیں