All India NewsJharkhand NewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi News

ڈورنڈا کالج کے سابق پروفیسر یادگار حسین نقوی راتو روڈ قبرستان میں سپردخاک

Share the post

رانچی کی ممتاز شخصیت ڈورنڈہ کالج کے سابق معروف اردو استاد جناب پروفیسر یاد گار حسین نقوی کا انکی رہاںش گاہ صفا اپار ٹمنٹ پنجاب سویٹ کے پیچھے گزشتہ شب کو حرکت قلب بند ہونے سے انتقال پر ملال ہوگیا۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مرحوم بڑے سادہ مزاج اور قومی انسان تھے۔ پرمزاح میں ان کا کوئی جواب نہیں تھا۔ جس سے بھی ملتے تھے بڑے اخلاق سے ملتے تھے۔ جس سے بھی ملتے تھے ایسا لگتا تھا بہت قدیم جان پہچان ہے۔ یادگار نام تھا تو یقینا ان کی ادائیں بھی یادگاری تھیں۔ مرحوم بہترین ادیب اور بہت اچھے شاعر بھی تھے۔ اللہ نے کئی چیزوں کا انہیں ملکہ عطا فرمایا تھا۔ اب وہ ہم سب کے درمیان نہیں رہے۔ جھارکھنڈ میں ان کی بڑی خدمات ہیں۔ مذکورہ باتیں جھارکھنڈ وقف بورڈ کے رکن نیز مسجد جعفریہ رانچی کے امام و خطیب حضرت مولاناالحاج سید تہذیب الحسن رضوی نے کہی ۔ مولانا نے یادگار حسین کے بارے میں کہا کہ وہ ایسے خوش مزاج انسان تھے یہ رونے والے کو بھی ہنسا دیتے تھے۔ وہ شخص نہیں شخصیت کے مالک تھے۔ اور نیکیاں چھپ کر کرنے کی عادی تھے۔ مرحوم اتحاد کے ساتھ جینے کو اپنی طاقت سمجھتے تھے۔ اس عظیم سانحہ پر میں ان کے گھر والوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔
یادگار حسین نقوی کا جنازہ مسجد جعفریہ لایا گیا اس کو کفن کے بعد مغرب نماز کے بعد راتو روڈ قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ مرحوم اپنے پیچھے تین بیٹا سجاد حسین نقوی، سمش حسین نقوی، زین حیدر نقوی سمیت بھرا پورا پریوار چھوڑ گئے۔

Leave a Response