یوم جمہوریہ پر اجلاس و تقاریر پروگرام وقت کی ضرورت: مفتی عبداللہ ازہر قاسمی


رانچی: حضرت مولانا مفتی عبداللہ ازہر قاسمی قومی صدر انڈین ریپبلیکن ڈیموکریٹک کونسل نے اپنے پریس بیانیہ میں کہا کہ آزاد بھارت میں یوم جمہوریہ کے موقع پر اجلاس و تقاریر کا پروگرام وقت کی ضرورت ہے۔ ملک میں فرقہ وارانہ ہم اہنگی کو آگے بڑھانا اور اسے مضبوط کرنا تمام اہل وطن کی ذمہ داری ہے۔ تاکہ ملک خوشحال و ترقی کر سکے۔ موجودہ حالات کے پیش نظر مدارس، مساجد کو تمام تعلیمی اداروں کو اپنی ذمہ داری کو ادا کرنا چاہیے۔ اس موقع پر برادران وطن ہندو بھائیوں کو بھی اس اجلاس میں شریک کرنا چاہیے۔ کونسل کا ماننا ہے کہ دستور ہند کی تفصیلی جانکاری نوجوانوں کو دینا اور ہر شخص کو اپنے وطن کے قانون و دستور پڑھنا چاہیے۔ فرقہ پرست طاقتوں کی سازش سے ملک و سماج کو بچایا جا سکے۔ ملک کی آزادی مدارس اور اداروں نے ناقابل فراموش قربانی دیا ہے۔ تاریخ کی جانکاری مستقبل کو روشن و تابناک بناتا ہے۔
