HomeHazaribag Newsمولانا مستقیم احسن اعظمی صدرجمعیۃ علماء مہاراشٹر کےسانحۂ ارتحال پر جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کا اظہار تعزیت
مولانا مستقیم احسن اعظمی صدرجمعیۃ علماء مہاراشٹر کےسانحۂ ارتحال پر جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کا اظہار تعزیت
ھزاریباغ 20جون:
جمعیۃ علماء جھارکھنڈ نے ملک کے معروف عالم دین حضرت مولانا مولانا مستقیم احسن اعظمی کے سانحۂ ارتحال پر اپنے گہرے دکھ اوررنج کا اظہارکرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے اظہارت تعزیت کیاہے۔
مفتی محمدشہاب الدین قاسمی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہاکہ مولانا مرحوم کو اپنی سرگرم ملی اور قومی خدمات کی وجہ سےمہاراشٹرمیں نمایاں مقام حاصل تھا، وہ پچھلے کئی ٹرم سے جمعیۃ علماء مہاراشٹرکے منصب صدارت پر فائز رہ کر جمعیۃ علماء کو استحکام کی طرف لے کر بڑھتے رہے،مولانا مرحوم دارالعلوم دیوبند کے مایۂ نازفاضل تھے اورحضرت مولانا سید فخرالدین رحمہ اللہ سے بخاری شریف پڑھی،اس کے بعد ملک کے متعدد مرکزی اداروں میں تدریسی خدمات انجام دیں اورتصنیف وتالیف کے عظیم مرکز دارالمصنفین سے بھی تادم حیات وابستگی رہی،مولاناکی خطابت میں علم وادب کارنگ نمایاں تھااورتصنیف وتالیف کابھی خوبصورت ذوق تھا، مولانا مرحوم کے متعدد مضامین قاضی اطہر مبارک پوریؒ کے رسالہ ’’البلاغ ‘‘میں شائع ہوتے رہے ،انھیں شعروشاعری کا بھی خاصا ذوق تھا،مولانا مستقیم احسن اعظمی کی رحلت سے جہاں علمی حلقہ سوگوار ہے وہیں عام مسلمان بھی غمزدہ ہیں،اس لیے کہ ان کی سماجی اور رفاہی خدمات مسلمانوں کے عام حلقہ تک پھیلی ہوئی تھیں، بڑوں کی توقیر اورچھوٹوں سے شفقت ومحبت ضرب المثل تھی۔
جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء جھارکھنڈ نے ضلعی جمعیتوں کے ذمہ داران ،ارباب مدارس،ائمۂ مساجداورمتعلقین سے ایصال ثواب اور دعاء مغفرت کی اپیل کی ہے ،اللہ تعالیٰ مولاناکی مغفرت فرمائے ،جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاکرے اور پسماندگان کو صبرجمیل کی دولت سے سرفراز فرمائے اور جمعیۃ علماء مہاراشٹر کو ان کا نعم البدل عطافرمائے۔
You Might Also Like
مدرسہ محمدیہ سلطانہ میں جلسہ تکمیل حفظ قرآن اختتام پذیر
ہزاری باغ: ضلع ہزاری باغ کا ، کار گذار دینی ادارہ مدرسہ محمدیہ سلگا ڈیپو سلطانہ میں یک روزہ جلسہ...
चार दिन बाद भी नहीं पता चल पाया जमन अब्बास का
परिजनों द्वारा गृह सचिव, राज्यपाल, मुख्यमंत्री, मुख्य सचिव से गुहार चमेली झरना से लापता हुए जमन अब्बास उर्फ गोलू को...
चमेली झरना में डूबा युवक, 15 घंटे बाद भी नहीं पहुंची एंडीआरएफ की टीम
चमेली झरना से लापता हुए जमन अब्बास उर्फ गोलू को खोज के लिए एनडीआरएफ की टीम नहीं आई https://youtu.be/uKNyjZxNhow?si=82QU8e6jhqeYoZPe झारखंड...
مسلمان اسپتال، اعلی تعلیمی ادارے اور لڑکیوں کے لیے الگ اسکول بنائیں
اجلاس مجلسِ منتظمہ جمعیۃ علماء جھارکھنڈ سے مولانا سید اسجد مدنی کا خطاب۔ تنظیمی استحکام سمیت دسیوں تجاویز اجلاس میں...