Jharkhand News

تین اکتوبر کو اربا میں ہونے والے تحفظ اوقاف کانفرنس میں جے پی سی کے کئی ممبران شامل ہو رہے

Share the post

تحفظ اوقاف کانفرنس کی تیاری زوروں پر

رانچی: ائندہ تین اکتوبر بروز جمعرات تحفظ اوقاف کانفرنس (وقف بچاؤ ابھیان) کا ایک وشال جلسہ اربا واقع عبدالرزاق انصاری ہینڈلوم کمپلیکس میں عبدالرزاق انصاری ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سینٹر کی جانب سے منعقد کیا گیا ہے۔ مذکورہ جانکاری اے ائی سی سی کے وائس چیئرمین نیز پردیس کانگرس کمیٹی کے وائس چیئرمین جناب انوار احمد انصاری نے دی۔ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس میں جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی کے سینیئر ممبران جیسے جناب وزیر ڈاکٹر سید ناصر حسین، جناب وزیر سید عمران مسعود، لوک سبھا میں کانگرس کے ڈپٹی لیڈر جناب گورب گوئی ان کے علاوہ امیر شریعت حضرت مولانا فیصل ولی رحمانی امارت شریعہ بہار اڑیسہ جھارکھنڈ، و سیکرٹری ال انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ شامل رہیں گے ۔ اس کے علاوہ جھارکھنڈ کے کئی وزرا ڈاکٹر عرفان عرفان انصاری، حفیظ الحسن انصاری کے علاوہ وقف بورڈ کے چیئرمین سرفراز احمد، اقلیتی بورڈ کے چیئرمین ہدایت اللہ خان، وایس چیرمین شمشیر عالم، کے علاوہ جھارکھنڈ کے ہر ضلع سے اور ہر طبقہ کے لوگ شامل ہو رہے ہیں۔

Leave a Response