Saturday, July 27, 2024
Blog

مقبول شاعر ناظم مشاعرہ اعجاز انصاری کی چنئ آمدپر کمال اردو اکادمی نے کیا شاندار استقبال

29 ستمبر، چنئ۔۔۔۔۔۔۔ شب دہلی کے نامور شاعر اور معروف ناظمِ مشاعرہ اعجاز انصاری کی چنئ آمد پر کمال اردو اکاڈیمی کی جانب سے اکاڈیمی کے چیرمین ڈاکٹر اعجاز حسین مدراسی کی رہائش گاہ، اناّنگر ویسٹ میں ایک پُر وقار شعری نشست کا انعقاد کیا گیا۔ صدارت بزرگ ادیب و شاعر علیم صبا نویدی نے کی اور حسن فیاض مہمان خصوصی کی حیثیت سے تشریف لاۓ جبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر اعجاز حسین نے انجام دیۓ۔ 
مہمان اعزازی کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ناظم مشاعرہ نے اپنی تمہیدی گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ اعجاز انصاری منفرد لب و لہجے کے شاعر کے علاوہ ایک بہترین کنوینر کی حیثیت سے بھی اپنی شناخت رکھتے ہیں۔ وہ دہلی کی ادبی، ثقافتی اور فلاحی نمائندہ تنظیم نئی آواز کے فاؤنڈر، جنرل سکریٹری بھی ہیں۔
نشست کا آغاز حسن فیاض اور جیوتی حبیبہ کی نعت پاک سے کیا گیا۔ اس اعزازی نشست میں جن شعرا نے اپنےکلام پیش کیۓ انکے اسماۓ گرامی اسطرح سے ہیں… علیم صبا نویدی،اعجاز انصاری،حسن فیاض،جیوتی حبیبہ،عبدالجبار شارب (جھانسی)،مُنا شوکت،سجاد رفعت،ڈاکٹر حیات افتخار، ایڈوکیٹ صاحب، ماہر مدراسی ، ببر نواز اور کنوینر ڈاکٹراعجاز حسین مدراسی۔اس کے علاوہ بحیثیت سامعین جو شخصیات شعرا کے کلام سے محظوظ ہوئیں ان میں بیگم شاہد مدراسی،فیروز اعجاز اور سراج شانہ کے نام خاص طور سے قابل ذکر ہیں۔آخر میں اعجاز مدراسی نے سبھی کا شکریہ ادا کرتے ہوۓاس خوبصورت شعری محفل کے اختتام کا اعلان کیا اور سبھی کو عشائیے پر بھی  مدعو کیا۔ 

Leave a Response