Saturday, July 27, 2024
Ranchi Jharkhand News

مدرسہ انوار العلوم قاسمیہ میں شان سے منایاگیا جشن یومِ جمہوریہ

ہمارا سمویدھان ہمیں آزادی دیتا ہے کہ ہم اپنی زندگی دین کے مطابق گزاریں:محمد اسلم


رانچی : نور نگر ونظام نگر مدرسہ انورالعلوم قاسمیہ میں ہر سال کی طرح اس سال بھی دھوم دھام سے منایا گیا جشن یومِ جمہوریہ ۔ اس موقع پر اساتذہ کرام اور مہمان خصوصی سابق وارڈ کونسلر محمد اسلم کے ہاتھوں پرچم کسائی کی گئی ۔ اس کے بعد حافظ سعد اورمحمد معاذ نے قومی ترانہ پیش کیا ۔
وہیں حافظ غفران ،حافظ فرقان، حافظ شمش تبریز ،محمد نوید اختر ،افسہ ناز، عاشیہ کنیز ، عافیہ ناز،الیفہ راشداور کئی بچوں نے قومی گیت ،ترانہ اور اشعار پیش کیا۔


اس موقع پر سابق کونسلر محمد اسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہمارا سمویدھان پوراپورا آزادی دیتا ہے کہ ہم اپنی زندگی دین کے مطابق گزاریں ۔ علماء کرام کی قربانیوں کو یادرکھیں۔ ہمارا سمویدھان پوری دنیا کی سمویدھان سے اچھا ہے اس بات کو پوری دنیا مانتی ہے ۔ ہم اپنے دیش کی سمویدھان میں کبھی آنچ آنے نہیں دینگے ۔ انہوں نے مذید کہا کہ ہم مدسہ کے بچوں اور بچیوںکو بہت بہت مبارک باد دیتے ہیں کے انہوں نے اتنے اچھے انداز میں قومی ترانہ، گیت اور اشعار پیش کیا۔اور یہاں کے اساتذہ کرام کو بھی بہت بہت مبارک باد کہ وہ قرآنی تعلیم کے ساتھ ساتھ اس طرح کے پروگرام کر بچوں کے ہنر کو نکھارنے کا کام کرتے ہیں۔
اس موقع پر محمد اسلم ،حافظ محمد سعدرشیدی ، مولانا شوکت نعمانی ، مولانا عظیم الدین مفتاحی، حافظ عبد الحفیظ ، مولانا عبد الماجد مظاہری ، حافظ شمس تبریز ، مولانا نقیب اعظم مظاہری، حافظ ساحل، محمد نوید اختر، حافظ محمد غفران ،حافظ محمد فرقان ، حافظ کاسف، حافظ طلحہ سمیت مدرسہ سینکڑوں طالب علم و محلہ کے لوگ موجود تھے۔

Leave a Response