Ranchi News

جمعیۃ علما ء ہند نے مسلمانوں سے 14 جولائی 2023 یوم جمعہ کو یوم دعا ء کے طور پرمنانے کی اپیل کی

Share the post

 

ائمہ مساجد اورخطباء حضرات برائے کرم جمعہ میں

مسلم پرسنل لاء کوموضوع بنائیں :ڈاکٹر محمد اصغر مصباحی 

رانچی : مولانا ڈاکٹرمحمد اصغر مصباحی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء جھارکھنڈ نے ایک پریس ریلیز میں فرمایا کہ چونکہ پورے ملک میں یونیفارم سول کوڈ(یکساں شہر ی قانون ) نافذ کرنے کی فضاہموار کی جارہی ہے اوراس کے ذریعہ مسلم پرسنل لا ء اورمسلمانوں کی مذہبی وتہذیبی شناخت مٹانے کی سازش ہورہی ہے ۔ جسے ملت اسلامیہ ہرگز قبول نہیں کرسکتی ۔ ڈاکٹر محمد اصغر مصباحی نے فرمایا کہ جمعیۃ علما ء ہند دہلی ، جو ملک کی قدیم اورباوقار تنظیم ہے اورمشکل گھڑی میں ملت اسلامیہ کی مخلصانہ رہنمائی کرتی رہی ہے ۔ گزشتہ دنوں مجلس عاملہ جمعیۃ علماء ہند کا یونیفارم سول کوڈ ( یکساں شہری قانون ) کے سلسلے میں لئے گئے فیصلے کی روشنی میں جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری حضرت مولانا حکیم الدین قاسمی صاحب نے تمام مساجد کےائمہ کرام وخطبا ء حضرات سے خصوصی گزارش کی ہے کہ 14 جولائی 2023 یوم جمعہ کو یوم دعا ء کے طورپر منائیں اور نماز جمعہ کے موقع پر مسلمانوں کی کامیابی وکامرانی اورنصرت خدا وندی کے حصول کے لئے نیز ملک میں امن وامان کی خاطر خصوصی دعا کااہتمام فرمائیں اوراس موقع پر مسلم پرسنل لا ء جس کی بنیاد قرآن مقدس اورمستند احادیث پرہے ۔اس کی دینی اہمیت وافادیت سے عوام کو روشناس کرائیں اورعائلی معاملات بالخصوص نکاح ، طلاق ، وراثت اور خواتین کے حقوق وغیرہ میں شریعت کے احکام پر عمل پیرا ہونے کی تلقین فرمائیں اور چونکہ آج لاء کمیشن کا جواب دینے کی آخری تاریخ ہے ۔ اس کی طرف امت مسلمہ کو خصوصی توجہ دلائیں ۔

Leave a Response